ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو کا کہا کہ انسان اور جانوروں کے تصادم سے بچنے کے لئے  ہوشیاری کے ساتھ ٹیکنالوجی کے  استعمال اور جانوروں کے تئیں ہمدردانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے

Posted On: 21 FEB 2024 3:19PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا  کہ انسانوں اور جانوروں کے  درمیان جاری تصادم  کے مسئلے کو ہوشیاری کے ساتھ ٹیکنالوجی کےاستعمال  اور  جنگلی جانوروں کے تئیں ہمدرانہ نقطہ نظر سے  حل کیا جا سکتا ہے۔

آج صبح کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،بنگلورو میں  اپنی آمد پر میڈیا  کے افراد سے بات کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا ’’ہمیں معلوم ہوا کہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان  تصادم  ہوتا ہے، خاص طور پر ویناڈ اور باندی پور اور ویناڈ کی سرحد پر۔‘‘

مرکزی وزیر نے کہا  کہ انسان اور جانوروں کے درمیان  جاری تصادم   کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ہمیں ٹیکنالوجی کا ہوشیاری سے استعمال کرنا چاہیے اور جانوروں کے تئیں  ہمدردی کا انداز اپنانا چاہیے۔ مرکزی حکومت اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کر رہی ہے۔

صورت حال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے جناب  یادو نے کہا ’’مجھے وزارت کے حکام نے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ میں نے ڈبلیو آئی آئی کے سینئر سائنسدانوں، وزارت کے حکام اور ریاستی حکام کو صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا ہے۔ ہم اس  معاملے پر غور کریں گے۔‘‘

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ معاوضہ متاثرین تک یقینی طور پر  پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U- 5207


(Release ID: 2007740) Visitor Counter : 80