کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے پی ایس یوز نے جنوری 2024 تک سالانہ کیپکس نشانے کا 95.83 فیصد حاصل

Posted On: 21 FEB 2024 2:32PM by PIB Delhi

 کوئلے کے وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے کوئلے کے سرکاری شعبے کے ادارے (پی ایس یوز) ہندوستانی معیشت کی کایا پلٹ  کرنے میں مدد اور تعاون کے لیے کیپکس کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں، کوئلے کے  سی پی ایس ایز  نےکیپکس  نشانے کو حاصل کرنے میں بہت زیادہ کام کیا ہے ۔ مالی سال 21-22 میں، سی آئی ایل اور این ایل سی آئی ایل نے اپنے نشانے  کا بالترتیب 104.88 فیصد اور 123.33 فیصد حاصل کیا تھا۔ اسی طرح کی کارکردگی مالی سال 2022-23 میں دہرائی گئی جہاں دونوں کوئلے کی  سی پی ایس ایز نے اپنے نشانے کا تقریباً 113 فیصد حاصل کیا۔

سال 2023-24 کے لیے وزارت کوئلہ کا کیپیکس نشانہ  21,030 کروڑ ہے۔ جنوری 2024 تک،  20153 کروڑ روپے حاصل کیے گئے ہیں، جو کہ سالانہ نشانے کی جانب 95.83 فیصد پیش رفت ہے۔ جب ہم 2023-24 کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں  تو سی آئی ایل اور این ایل سی آئی ایل دونوں ایک بار پھر اپنے کیپکس  نشانے  سے تجاوز کرنے کے راستے پر ہیں۔ مالی سال کے آخری دو مہینوں میں بڑی کیپکس سرمایہ کاری کے مکمل ہونے کے ساتھ، یہ توقع کی جاتی ہے کہ سی آئی ایل اور این ایل سی آئی ایل دونوں اپنے سالانہ کیپکس نشانے سے تجاوز کر جائیں گے، جس سے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو مزید تقویت ملے گی۔

کیپکس اقتصادی حرکیات کے اہم حصوں میں سے ایک ہے، جس کا مجموعی معیشت  کو فروغ دینے والی کھپ، مانگ  پر  بہت زیادہ اثر  پڑتا ہے اور صنعتی ترقی کو فروغ ملتا ہے، روزگار  اور دیرپا انفراسٹرکچر  پیدا ہوتا ہے جس سے وقت کی ایک طویل مدت میں  ملک کو پائیدار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-5204


(Release ID: 2007703) Visitor Counter : 88
Read this release in: Telugu , Kannada , English , Hindi