محنت اور روزگار کی وزارت
پے رول ڈیٹا: ای پی ایف او میں دسمبر 2023 کے دوران مجموعی طور پر 15.62 لاکھ ممبروں کا اضافہ
دسمبر 2023 کے دوران ای پی ایف او میں 8.41 لاکھ نئے ممبران کا اندراج
Posted On:
20 FEB 2024 4:10PM by PIB Delhi
بیس فروری 2024 کو جاری ہونے والے ای پی ایف او کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار كے مطابق ای پی ایف او میں دسمبر 2023 کے مہینے میں 15.62 لاکھ ممبروں کا اضافہ ہو ہے جو پچھلے تین مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ نومبر 2023 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں رواں ماہ کے دوران مجموعی ممبروں کے اضافے میں 11.97 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سال بہ سال تجزیہ دسمبر 2022 کے مقابلے میں مجموعی اراکین کے اضافے میں 4.62 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ رکنیت میں اس اضافے کو مختلف عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے جن میں روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع، ملازمین کے فوائد کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری اور ای پی ایف او کے آؤٹ ریچ پروگراموں کی تاثیر شامل ہیں۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر 2023 کے دوران تقریباً 8.41 لاکھ نئے ممبران كا اندراج ہوا ہے جو پچھلے تین مہینوں کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ نومبر 2023 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں نئے ممبران کے اضافے میں 14.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کا ایک قابل توجہ پہلو 18-25 سال کی عمر کے گروپ کا غلبہ دكھاتا ہے۔ یہ شرح دسمبر میں شامل کیے گئے کل نئے اراکین کی 57.18 فیصد ہے۔ یہ اعدادوشمار ایک قابل ذکر رجحان کی نشاندہی کرتا ہے - منظم افرادی قوت میں شامل ہونے والے افراد کی اکثریت نوجوانوں کی ہوتی ہے جو بنیادی طور پر پہلی بار ملازمت کے متلاشی ہوتے ہیں۔
پے رول کے اعداد و شمار كے مطابق تقریباً 12.02 لاکھ ممبران باہر نکل كر پھر ای پی ایف او میں شامل ہو گئے۔ یہ اعداد و شمار نومبر 2023 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں نمایاں 12.61 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے اور پچھلے پانچ مہینوں میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان ارکان نے اپنی ملازمتیں تبدیل کرنے كے بعد حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے ای پی ایف او کے دائرہ کار میں آنے والے اداروں میں دوبارہ شامل ہو گئے اور اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا انتخاب کیا۔ اس طرح ان لوگوں نے طویل مدتی مالی بہبود کی حفاظت اور ان کے سماجی تحفظ کے تحفظ کو بڑھانے كو ترجیح دی۔
پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ 8.41 لاکھ نئے ممبران میں سے تقریباً 2.09 لاکھ نئی خاتون ممبران ہیں۔ یہ اعداد و شمار پچھلے تین مہینوں میں خواتین کی افرادی قوت میں سب سے زیادہ ریکارڈ اضافہ ہے۔ نومبر 2023 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں 7.57 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ ماہ کے دوران خاتون ارکان کا خالص اضافہ تقریباً 2.90 لاکھ رہا جو نومبر 2023 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں تقریباً 3.54 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ خاتون ارکان کے اضافے میں نمو نہایت جامع اور متنوع افرادی قوت کی طرف وسیع تر تبدیلی کا اشارہ ہے۔
پے رول ڈیٹا کا ریاستی تجزیہ بتاتا ہے کہ 5 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو، کرناٹک اور ہریانہ میں مجموعی طور پر ممبروں کا اضافہ سب سے زیادہ ہے۔ یہ ریاستیں مجموعی اراکین کے اضافے کا تقریباً 58.33 فیصد بنتی ہیں یعنی متعلقہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 9.11 لاکھ مجموعی اراکین کا اضافہ ہوا۔ تمام ریاستوں میں مہاراشٹر متعلقہ مہینے کے دوران 21.63 فیصد خالص اراکین کا اضافہ کرکے سب سے آگے ہے۔
صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا ماہ بہ ماہ موازنہ صنعتوں آئرن اینڈ اسٹیل، بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن، جنرل انشورنس وغیرہ میں مصروف اداروں میں کام کرنے والے ممبران میں نمایاں ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ کل رکنیت میں سے تقریباً 40.66 فیصد اضافہ ماہر خدمات افرادی قوت فراہم کرنے والوں، عام ٹھیکیداروں، سیکورٹی خدمات اور متفرق سرگرمیاں وغیرہ پر مشتمل اداروں کا ہے۔
مندرجہ بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا تیار کرنا اور ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ اس لیے پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اپریل-2018 کے مہینے سے ای پی ایف او ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول ڈیٹا میں آدھار کی تصدیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او میں شامل ہونے والے اراکین، ای پی ایف و کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ ممبران اور باہر نكل كر دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہونے والے اراكیں كی تعداد مجموعی ماہانہ پے رول پر پہنچنے کے لیے حاصل كی جاتی ہے۔
******
U.No:5175
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2007554)