وزارت آیوش
بیس ہزار سے زیادہ قبائلی طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے آیورویدک اقدامات کے ذریعے ہیلتھ اسکریننگ اور مینجمنٹ کا قومی سطح کا پروجیکٹ کل شروع کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
20 FEB 2024 5:04PM by PIB Delhi
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور قبائلی امور اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا 20 ہزار سے زیادہ قبائلی طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے آیورویدک اقدامات کے ذریعے صحت کی جانچ اور انتظام کے قومی سطح کے پروجیکٹ کا کل نئی دہلی میں آغاز کریں گے۔ آیوش کی وزارت نے اپنی تحقیقی کونسل سی سی آر اے ایس کے ذریعے قبائلی امور کی وزارت اور آئی سی ایم آر-این آئی آر ٹی ایچ جبل پور کے ساتھ مل کر قبائلی طلباء کے لیے صحت سے متعلق یہ اقدامات کئے ہیں۔
اس پروجیکٹ کا مقصد چھٹی سے 12ویں جماعت میں داخلہ لینے والے طلباء کی صحت کی عمومی حالت کی جانچ کرنا ہے۔ یہ اسکریننگ ملک کی 14 ریاستوں میں پھیلے ہوئے منتخب 55 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس ) میں کی جائے گی۔ خصوصی توجہ انیمیا، ہیموگلوبینو پیتھیز، غذائی قلت اور تپ دق پر ہے۔ آیوروید کے اصولوں کے مطابق طلباء میں صحت مند طرز زندگی کے طریقوں کو ابھارنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، بیماریوں کے انتظام کے لئے ایک مربوط نقطہ نظر بنایا جائے گا۔
یہ اقدامات سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیورویدک سائنسز (سی سی آر اے ایس ) کی 16 پیری فیرل یونٹس، وزارت آیوش، حکومت ہند اور آئی سی ایم آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ ان ٹرائبل ہیلتھ، جبل پور کے ذریعے قبائلی امور کی وزارت کے تعاون سے کی جائے گی۔
اکتوبر 2022 میں آیوش کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے درمیان قبائلی ترقی کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کے شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس کے مطابق، سی سی آر اے ایس نے 20 ریاستوں کے ای ایم آر ایس میں 72 پوشن واٹیکاس تیار کیے ہیں۔ جھارکھنڈ کے سرائیکیلا میں جنجاتی مہوتسو کے دوران سی سی آر اے ایس اداروں نے بھی میگا ہیلتھ کیمپوں میں حصہ لیا۔
سات دہائیوں سے زیادہ آزادی کے بعد بھی ہندوستان میں قبائلی صحت تشویش کا باعث ہے۔ قابل ستائش کوششوں کے باوجود، بہت سی رکاوٹیں ہیں جو ان محروم آبادیوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی کامیاب فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔ ملک کی قبائلی آبادی، 2011 کی مردم شماری کے مطابق، 10.43 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا 8.6 فیصد بنتی ہے۔ ان میں سے 89.97فیصد دیہی علاقوں اور 10.03فیصد شہری علاقوں میں رہتے ہیں۔
ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس ) دور دراز علاقوں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیمی کورسز میں مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور مختلف شعبوں میں روزگار حاصل کر سکیں۔ اسکول نہ صرف تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہیں بلکہ اچھی صحت سمیت طلباء کی ہمہ جہت ترقی پر توجہ دیتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 401 اسکول کام کررہے ہیں جن کی توجہ کھیلوں اور ہنر کی ترقی میں معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی جدید ترین سہولیات پر مرکوز ہے۔
************
ش ح۔ا م۔ م ص ۔
(U: 5170)
(रिलीज़ आईडी: 2007458)
आगंतुक पटल : 100