کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ  کی وزارت کوئلہ/لگنائٹ  کی گیس کاری  پروجیکٹس کو فروغ دینے کے لیے کل ممبئی میں دوسری صنعتی بات چیت کے لیے تیار

Posted On: 20 FEB 2024 12:00PM by PIB Delhi

حیدرآباد میں 16 فروری  ، 2024 ء کو ایک کامیاب اور پُرجوش طریقے سے اختتام پذیر صنعتی بات چیت کے بعد، کوئلہ/لگنائٹ گیس کاری  پروجیکٹس کے فروغ کی اسکیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،  حکومت ہند کی کوئلہ کی وزارت ،  21 فروری  ، 2024 ء کو  ممبئی میں ایک اور روڈ شو کے لیے تیار ہے۔  کوئلہ  کی وزارت  میں سکریٹری جناب امرت لال مینا ، اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب کا مقصد ملک بھر میں کوئلہ/لگنائٹ گیس کاری منصوبوں کی ترقی اور وسیع پیمانے پر اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ یہ  بھارت میں پائیدار توانائی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے کوئلے اور لگنائٹ کے وافر وسائل سے فائدہ اٹھانے کی طرف ایک قابل ذکر پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکومت ہند نے ملک کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلہ/لگنائٹ گیس کاری پروجیکٹوں کو فروغ دینے کی خاطر ایک اسکیم کو منظوری دی ہے۔ کوئلہ کی وزارت کی طرف سے کوئلہ/لگنائٹ گیس کاری پروجیکٹوں کو 3 زمروں کے تحت سرکاری  پی ایس یو ، پرائیویٹ پلیئرز کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے کے پروجیکٹوں کے لیے منظور شدہ اسکیم کے مطابق 8500 کروڑ روپے کا سرمایہ فراہم کیا جائے گا  ۔

کوئلہ/لگنائٹ گیس کاری  کے پروجیکٹ   ، توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور صاف ستھری ٹیکنالوجیز کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے حکومت کے ویژن کے عین مطابق ہیں ۔ یہ کوشش توانائی کے شعبے میں  اختراع  اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے وزارت کوئلہ کی لگن کو واضح کرتی ہے۔ صنعت کے سربراہان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرتے ہوئے، وزارت کوئلہ کا مقصد گیس کاری ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں تیزی لانا اور کوئلہ/لگنائٹ پر مبنی توانائی کے حل کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔  اس تقریب  میں کلیدی  متعلقہ فریقوں بشمول پالیسی ساز، لائسنس دہندگان، ای پی سی ایجنسیاں، پی ایم سی کنسلٹنٹس، صنعت کے سربراہان اور سرمایہ کار شرکت کریں گے  تاکہ کوئلے/لگنائٹ گیس کاری  کے منصوبوں سے وابستہ مواقع اور رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ شرکاء بصیرت انگیز بات چیت میں  حصہ لیں گے، بہترین طریقوں پر  تبادلہ  خیال کریں گے اور  بھارت میں گیس کاری اقدامات کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کے   امکانات تلاش کریں گے۔

کوئلہ کی وزارت تمام دلچسپی رکھنے والے  متعلقہ فریقوں کو  ، اس اہم تقریب میں شامل ہونے اور  بھارت میں توانائی کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا  تعاون دینے کی دعوت دیتی ہے۔

 

*** ** *** ***** ****

 (ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5162


(Release ID: 2007342) Visitor Counter : 80