نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم نے شمال مشرقی ریاستوں میں منعقد کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے خطاب کیا
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج گواہاٹی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا افتتاح کیا
گیمز میسکٹ ’اشٹ لکشمی‘ اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح شمال مشرق کی امنگوں کو نئے پنکھ مل رہے ہیں: وزیراعظم
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز ہمارے عظیم ملک میں جنون اور اتحاد کی لو روشن کریں: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
प्रविष्टि तिथि:
19 FEB 2024 8:04PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج گواہاٹی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، آج شمال مشرق کی سات ریاستوں میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے میسکٹ یعنی تتلی کی شکل میں اشٹ لکشمی کو واضح کیا ۔ وزیراعظم ، جو اکثر شمال مشرقی ریاستوں کو اشٹ لکشی کہتے ہیں ، نے کہا کہ ’’ ان کھیلوں میں تتلی کو میسکٹ بنانا بھی اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح شمال مشرق کی امنگوں کو نئے پنکھ مل رہے ہیں۔ ‘‘
کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے گواہاٹی میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی عظیم الشان تصویر بنانے کے لیے ان کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ آپ جم کر کھیلیں، ڈٹ کر کھیلیں، خود جیتیے ، اپنی ٹیم کو جیتائیے اور ہار گئے تو بھی ٹینشن نہیں لینی ہے ۔ ہاریں گے تو بھی یہاں سے بہت کچھ سیکھ کر جائیں گے۔‘‘
ملک گیر کھیلوں کے اقدامات پر غور کرتے ہوئے ، وزیر اعظم مودی نے شمال مشرق میں موجودہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے ساتھ ساتھ لداخ میں کھیلو انڈیا سرمائی گیمز ، تمل ناڈو میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، دیو میں بیچ گیمز کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ’’ شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق تک بھارت کے کونے کونے میں کھیلوں کی تقریبات کا مشاہدہ کرنا میرے لیے خوشی کا باعث ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں ان کے تعاون کے لئے ، آسام حکومت سمیت مختلف ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو سراہا۔
کھیلوں کے تئیں بدلتے ہوئے سماجی تاثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے والدین کے رویوں میں تبدیلی پر زور دیا اور اجاگر کیا کہ پہلے والدین اپنے بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے ہچکچاتے تھے، اس خوف سے کہ اس سے پڑھائی سے توجہ ہٹ جائے گی۔ انہوں نے بدلتی ہوئی ذہنیت کو اجاگر کیا ، جہاں اب والدین اپنے بچوں کی کھیلوں میں کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں، چاہے وہ ریاستی سطح پر ہو ، قومی یا بین الاقوامی سطح پر ہو۔
وزیر اعظم مودی نے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے اور ان کی عزت کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ جس طرح تعلیمی کامیابیوں کا جشن منایا جاتا ہے، ہمیں کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعزاز دینے کی روایت کو فروغ دینا چاہیے۔ ‘‘ انہوں نے شمال مشرقی خطے کے بھرپور کھیلوں کے کلچر سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا، جہاں کھیلوں کو جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، فٹ بال سے لے کر ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن سے باکسنگ تک ، ویٹ لفٹنگ سے لے کر شطرنج تک کھلاڑیوں کو تحریک ملتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ، اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑی نہ صرف قیمتی تجربات حاصل کریں گے بلکہ پورے بھارت میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے میں بھی اپنا تعاون فراہم کریں گے۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے مواقع کے بدلتے ہوئے ماحولیاتی نظام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ چاہے یہ کھیلو انڈیا ہو ، ٹاپس یا دیگر اقدامات ہوں، ہماری نوجوان نسل کے لیے امکانات کا ایک نیا ماحولیاتی نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی سہولیات سے لے کر اسکالرشپ تک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں پر زور دیا اور اس سال کھیلوں کے لیے 3500 کروڑ روپے سے زیادہ کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں بھارت کی کامیابی کو فخر کے ساتھ شیئر کیا ۔ انہوں نے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی بھارت کی صلاحیت کا جشن منایا ۔ ورلڈ یونیورسٹی گیمز سمیت مختلف ٹورنامنٹس میں قابل ذکر کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، جہاں بھارتی کھلاڑیوں نے بے مثال کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 2019 ء میں صرف 4 سے 2023 ء میں کل 26 تمغے جیتنے کے ساتھ ایشین گیمز میں ریکارڈ تمغہ جیتنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ یہ صرف تمغوں کی تعداد نہیں ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ہمارے ایتھلیٹوں کو سائنسی نقطہ نظر کے ساتھ مدد فراہم کی جائے تو وہ کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ ‘‘
کھیلوں کے ذریعے پیدا ہونے والی اقدار کی عکاسی کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ ’’ کھیلوں میں کامیابی کے لیے صرف ٹیلنٹ ہی نہیں بلکہ اس سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے ؛ یہ جذبہ ، قیادت، ٹیم ورک اور لچک کا تقاضا کرتا ہے۔ ‘‘ یہ کہتے ہوئے ، انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نہ صرف جسمانی تندرستی کے لیے بلکہ زندگی کی ضروری مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے بھی کھیلوں کو اپنائیں ، ’’ جو کھیلتے ہیں، وہ کھلتے ہیں۔ ‘‘
وزیر اعظم مودی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ ان کھیلوں کے بعد، موقع نکال کر ، اپنے آس پاس گھومنے ضرور جائیں اور صرف گھومیں ہی نہیں، سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ#نارتھ –ایسٹ میموریز کا استعمال کرکے اپنی تصاویر بھی شیئر کریں۔ مزید براں ، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ یہ بھی کوشش کریں کہ جہاں جائیں ، وہاں کے کچھ مقامی جملے ضرور سیکھیں اور اپنے ثقافتی تجربے کو بڑھائیں ۔ وزیر اعظم مودی نے انہیں بھاشنی ایپ استعمال کرنے کے لیے بھی کہا ۔
اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ گزشتہ سال اتر پردیش کے لکھنؤ میں منعقدہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اور لداخ میں پہلے کھیلو انڈیا سرمائی گیمز کی زبردست کامیابی کے بعد، یہاں گواہاٹی میں اس سال کے یونیورسٹی گیمز میں ، اب اپنے جوہر دکھانے کی ہماری باری ہے۔



انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوتھے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2023 ، ملک بھر کے 4544 کھلاڑیوں کے لیے ایک دلچسپ مظاہرے کے لیے تیار ہے، جو شمال مشرقی ریاستوں ہماری اشٹ لکشمی آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، سکم، ناگالینڈ، اور تری پورہ میں پھیلے ہوئے 18 مختلف مقامات پر حصہ لے رہے ہیں۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مزید کہا کہ اس عظیم الشان تقریب میں کھیلوں کے 20 زمرے ہوں گے ، جن میں ایتھلیٹکس، رگبی، تیراکی، بیڈمنٹن، ہاکی اور فٹ بال کے ساتھ ساتھ دیگر کھیل بھی شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فٹ انڈیا کو فروغ دینے کے اپنے مشن کے ایک حصے کے طور پر، ہم نے یوگا اور روایتی کھیلوں جیسا ملکھمب کو بھی ایونٹ کے لیے لائن اپ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز ہمارے عظیم ملک میں جنون اور اتحاد کی لو روشن کریں ۔ چوتھے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کو صرف ٹوٹے ہوئے ریکارڈ یا جیتے گئے تمغوں کے لیے نہیں ، بلکہ بنائی گئی دوستی، پار کی گئی رکاوٹوں اور وکست بھارت کے مجموعی خواب کے لیے بھی یاد کیا جائے گا ۔
***
(ش ح –ف ا - ع ا )
U. No. 5149
(रिलीज़ आईडी: 2007290)
आगंतुक पटल : 101