کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت 2047 تک 35 کھرب ڈالرکی معیشت کا حامل اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے:جناب پیوش گوئل
مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں19 لاطینی امریکی اور کیریبائی ممالک کے 35 صحافیوں سے خطاب کیا
جناب پیوش گوئل نے بھارت کی ترقی کی داستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں ایک ٹوٹی پھوٹی معیشت وراثت میں ملی تھی جو اب دنیا بھر میں تیسری سب سے بڑی جی ڈی پی بننے کی راہ پر گامزن ہے
Posted On:
19 FEB 2024 4:34PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مقصد 2047 تک ہندوستان کو ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بنانا ہے اور اس سمت میں تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ آج نئی دہلی میں 19 لاطینی امریکی اور کیریبائی ملکوں کے 35 صحافیوں پر مشتمل ایک میڈیا وفد سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ موجودہ 3.7 کھرب ڈالر کی معیشت کو 2047 تک 30-35 کھرب ڈالر کی معیشت تک بڑھانا اور ملک کے لیے خوراک اور توانائی کی یقینی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
جناب گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دوہرے راستے ، مستقبل کے لیے ملک کو تیارکرنے کی غرض سے بھارت کے کلی معاشی بنیادی اصولوں کو مستحکم کرنا اور خوراک، حفظان صحت اور تعلیم سے متعلق غریبوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے تئیں لگاتار کوششوں کو اجاگر کیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں اچھی حکمرانی کے ساتھ غریبوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مجموعی وژن نے ہندوستان کو دنیا کی 11ویں بڑی سے پانچویں بڑی معیشت میں تبدیل کرنے میں مدد کی ہے اور یہ2027 تک تیسری سب سے بڑی جی ڈی پی بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی کلی معاشی تبدیلی کے عمل کو مکمل کیا ہے اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 2014 کے بعد سے دو مرتبہ دنیا میں چوتھے نمبر پررہے ہیں، اور ملک کی کرنسی ترقی پذیر ممالک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے پچھلے75 برس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دہائی کا مشاہدہ کیا ہے اور گزشتہ 12 برس میں مہنگائی آدھی رہ گئی ہے جس سے شرح سود کو کنٹرول میں رکھنے سے معیشت کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ 2014 میں حکومت جب واضح اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئی تو اس کو وراثت میں ٹوٹی پھوٹی معیشت ملی تھی ۔ جناب گوئل نے کہا کہ‘‘ ہمیں ایک خستہ حال معیشت وراثت میں ملی جو کافی مشکل میں تھی۔بھارت کی ترقی اور جغرافیائی اور سیاسی امور میں اہم رول ادا کرنے کےلحاظ سے دنیابھر میں بھارت کی معیشت کے بارے میں تاثر اچھا نہیں تھا۔ ’’
*************
ش ح۔م ع۔ ج ا
U-5128
(Release ID: 2007163)
Visitor Counter : 130