سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی اورکے اے ایم پی: 150 سے زیادہ طلباء کے لیے سائنسی سیر کے ساتھ آنے والےکل کے ذہنوں کی پرورش

Posted On: 16 FEB 2024 10:58AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی، حیدرآباد، تلنگانہ میں ایک سائنسی سیر کا انعقاد نالج اینڈ اویئرنس میپنگ پلیٹ فارم کے ذریعے کل رام دیوی پبلک اسکول، حیدرآباد اور پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ حکیم پیٹ، حیدرآباد کے 150 سے زائد طلبہ کے ساتھ میں ایک سائنسی سیر کا انعقاد  کیا گیا۔

اس سیر نے طلباء کو سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کی دنیا میں جانے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ اس کا مقصد طلباء کے اندر سائنسی تلاش و تحقیق اور دریافت کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00184O6.jpg

 

ڈاکٹر وتسلا رانی (پرنسپل سائنٹسٹ اور سی ایس آئی آر -جگیاسا کوآرڈینیٹر، سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی ، حیدرآباد) اور ان کی ٹیم نےباہمی تبادلہ خیال  اورلیباریٹری کے دورے کے ذریعے طلباءکی ان کی سائنسی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کی۔ لیبز کے اندر، طلباء نے انیروبک گیس لفٹ ری ایکٹر ٹیکنالوجی، پانی صاف کرنے والی ٹیکنالوجیز، اور فیرومون ٹیکنالوجی کے حوالے سے عملی طور پر کئی نئی چیزیں سیکھیں۔

سیشن کے اختتام پر، مسٹر انیکیت اروڑہ (آؤٹ ریچ کوآرڈینیٹر،کے اے ایم پی) نے ڈاکٹر ڈی سری نواسا ریڈی (ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر آئی آئی سی ٹی) اور ڈاکٹر وتسلا رانی (پرنسپل سائنسدان اور سی ایس آئی آر -جگیاسا کوآرڈینیٹر،سی ایس آئی آرآئی آئی سی ٹی، حیدرآباد) کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کی اہمیت کا بھی تذکرہ کیا اور اس بات کا ذکر بھی کیا کہ کس طرح کے اے ایم پی کا ماننا ہے کہ اس طرح کی تجرباتی تعلیم طلباء کی سائنس اور ہندوستان میں ہونے والی دیگر پیشرفتوں میں گہری دلچسپی اور سمجھ کو فروغ دینے کی کلید ہے۔ مزید برآں انہوں نے طلباء کو آنے والی سرگرمیوں جیسے آن لائن نالج شیئرنگ سیشنز، طلباء کے لیے سائنسی سیر کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے بارے میں بھی آگاہ کیا تاکہ وہ مختلف سائنسی شعبوں کوتلاش کریں،دریافت کریں اور ہندوستان میں سی ایس آئی آر کے مختلف نمایاں لیباریٹریز /تحقیقی تنظیموں میں ایک حقیقی دنیا کی تشکیل میں بہت سے سائنسی شعبوں کے ساتھ مشغول ہو سکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U7LI.jpg

 

سی ایس آئی آر  -آئی آئی سی ٹی کے بارے میں

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی) سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے تحت سب سے قدیم قومی تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے۔ سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی نے اپنے ستّر سالہ سفر کے دوران ایک متحرک، اختراعی، اور نتیجہ پر مبنی  تحقیق و ترقی کی تنظیم کے طور پر اپنی شناخت قائم کی  ہے۔ یہ ایک سرپرست تنظیم ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ شامل ہیں ۔ ہندوستان میں،یہ کیمیکل اورحیاتیاتی ٹیکنالوجی  سے جڑی  بائیوٹیک صنعتوں کی قابل اعتماد منزل مقصود ہے۔

کے اے ایم پی کے بارے میں

علم اور آگاہی کی نقشہ سازی کا پلیٹ فارم سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر)اور صنعتی  شریک  کارمیسرز نائیسا کمیونی کیشن  پرائیویٹ لمیٹڈ(این سی پی ایل) کا ایک  اقدام اور علمی اتحاد ہے۔ یہ تخلیقی صلاحیتوں،بامعنی سیکھنے، تنقیدی خواندگی  پڑھنے اورفکری مہارتوں کی مہارتوں کو فروغ دینے کا پروگرام رکھتا ہے جو طلباء کی فطری صلاحیتوں کو منظر عام پر لایا جاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KR3V.jpg

 

*****

ش ح –س ب- م ش

U: 5037



(Release ID: 2006492) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu