محنت اور روزگار کی وزارت
دسمبر 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 18.86 لاکھ نئے ورکرز کا اندراج کیا گیا
پچیس سال کی عمر تک کے 8.83 لاکھ نوجوان ملازمین کا نیا رجسٹریشن ہوا ہے
تین اعشاریہ پانچ نو لاکھ خواتین ملازمین نے ای ایس آئی اسکیم میں اپنا اندراج کیا
دسمبر 2023 کے مہینے میں تقریباً 23,347 نئے ادارے ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوئے
دسمبر 2023 میں ای ایس آئی اسکیم کے فوائد 47 مخنث ملازمین تک پہنچائے گئے
Posted On:
15 FEB 2024 5:55PM by PIB Delhi
ای ایس آئی سی کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر 2023 کے مہینے میں 18.86 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔
دسمبر 2023 کے مہینے میں تقریباً 23,347 نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم کے تحت سماجی تحفظ کی چھتری کے تحت لایا گیا ہے، اس طرح مزید کارکنوں کی کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں کیونکہ اس ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 18.86 لاکھ ملازمین میں سے 8.83 لاکھ ملازمین جو کل اندراج کا تقریباً 47 فیصد بنتے ہیں 25 سال کی عمر تک کے ہیں۔
پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر، 2023 میں خواتین اراکین کا مجموعی اندراج 3.59 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر، 2023 کے مہینے میں کل 47 مخنث ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل عمل ہے۔
******
U.No:5018
ش ح۔ م ع۔س ا
(Release ID: 2006414)
Visitor Counter : 68