وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی  موجودہ امیر کے والد امیر سے ملاقات

Posted On: 15 FEB 2024 5:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دوپہر دوحہ میں فادر امیر (موجودہ امیر کے والد ) امیر محترم حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے موجودہ امیر کے والد  کو ان کی دور اندیش قیادت پر مبارکباد دی جس نے گزشتہ دہائیوں میں قطر کی ترقی کی راہ ہموار کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہند -  قطر تعلقات پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر موجودہ امیر کے والد  کے بصیرت انگیز مشاہدات کو سراہا۔

موجودہ امیر کے والد نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان اور قطر  میں ایک غیر متزلزل  رشتہ ہے  ، جو باہمی اعتماد اور تعاون کا مظہر ہے۔ انہوں نے قطر کی ترقی اور دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے میں ہندوستانی برادری کے کردار کی بھی تعریف کی ۔  

*************

 

ش ح      ۔   م م     ۔     ت ح

U. No.  5015


(Release ID: 2006365) Visitor Counter : 101