کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مشترکہ پریس بیان


ہندوستان اور پیرو کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت میں تیزی - چھٹا دور لیما میں ہوا

Posted On: 15 FEB 2024 11:25AM by PIB Delhi

تجارتی معاہدہ کے لیے ہندوستان اورپیرو کے درمیان  مذاکرات کا چھٹا دور 12 سے 14 فروری 2024 تک لیما، پیرو میں منعقد ہوا، تاکہ  اس کام کو جاری رکھاجاسکے جو 2017 میں شروع ہوا تھا، جب مذاکراتی عمل کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QY0T.jpg

اس دور کا آغاز پیرو کی بیرونی تجارت کی نائب وزیر محترمہ ٹریسا میرا، پیرو میں ہندوستان کے سفیر جناب وشواس سپکل؛ ہندوستان کے چیف مذاکرات کار،جناب وپل بنسل؛ پیرو کے چیف مذاکرات کار، جناب جیرارڈو میزا؛ اور دونوں ممالک کے وفودکی شرکت کے ساتھ ایک افتتاحی تقریب سے ہوا۔

تقریب کے دوران، پیرو کی بیرونی تجارت کی نائب وزیر اور ہندوستان کے چیف مذاکرات کار نے مختصر تعارفی کلمات کہے جس میں کارکردگی کے ساتھ کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا، جیسا کہ ہندوستان اور پیرو نے وبائی امراض سے پہلے اگست 2019 تک پانچ کامیاب مرحلوں کے ساتھ کیا تھا۔یہ مذاکرات اکتوبر 2023 میں خصوصی ورچوئل راؤنڈ کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئےتھے۔

اس لحاظ سے، دونوں مقررین نے تخلیقی حل تلاش کرنے اور اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے عملیت پسندی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا جو مختصر مدت میں اس مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تجارتی معاہدہ ان کے شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے مزید تجارتی مواقع پیدا کرے گا، اور ان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا۔

اس دور میں،9 ورکنگ گروپس نے ذاتی طور پر ملاقاتیں کیں: اشیاء کی تجارت، رولز آف اوریجن، خدمات میں تجارت، طبعی طور پرافراد کی نقل و حرکت، کسٹمز کے طریقہ کار اور تجارتی سہولت، تنازعات کا تصفیہ، ابتدائی ضابطے اور عمومی تعریفیں، حتمی ضابطے اور قانونی اور ادارہ جاتی معاملات۔

ان میٹنگوں میں دونوں ممالک کے 70 سے زائد مندوبین نے شرکت کی، جن میں ان کی متعلقہ مذاکراتی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ پیرو کی طرف سے، وفد کی قیادت بیرونی تجارت اور سیاحت  کی وزارت نے کی، جس میں دیگر اداروں کے سرکاری افسران نے بھی شرکت کی، جیسے اقتصادیات اور مالیات کی وزارت، امورخارجہ کی وزارت ، وزارت زراعت، پروڈکشن کی وزارت،کسٹم ایڈمنسٹریشن وغیر۔ ہندوستان کی طرف سے، وفد میں سرکاری افسران اور محکمہ تجارت، محکمہ محصولات اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کے قانونی نمائندے شامل تھے۔

مزید برآں، اس ہفتے اور اس کے بعد کے دوران، دیگر ورکنگ گروپس جیسے کہ تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں، سینیٹری اور فائٹوسینٹری اقدامات، تجارتی حل اور تعاون ورچوئل میٹنگیں جاری رکھیں گے۔ اگلا راؤنڈ اپریل 2024 میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ آنےوالے دنوں میں تاریخ طے کی جائے گی۔

پچھلی دو دہائیوں میں، ہندوستان اور پیرو کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 2003 میں 66 ملین امریکی ڈالر سے 2023 میں تقریباً 3.68 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

******

ش ح۔ف ا ۔ف ر

 (U: 4990)



(Release ID: 2006214) Visitor Counter : 42