کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے گورنمنٹ ای-مارکٹ پلیس ( جی ای ایم )خریداری میں اعلیٰ مقام پھر حاصل کیا
کوئلہ کی وزارت اور اس کے کوئلے کے پی ایس یوز کے ذریعہ 63,890 کروڑ روپے مالیت کی خریداری کی گئی
کول انڈیا لمیٹڈ نے سنٹرل پبلک سیکٹر انٹر پرائزز( سی پی ایس ایز) میں اعلیٰ مقام برقرار رکھا
Posted On:
14 FEB 2024 5:05PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے مالی سال 24-2023 کے لیے اپنے ہدف کو عبور کرتے ہوئے سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کی خریداری میں ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔ 14 فروری 2024 تک جی ای ایم کے ذریعے خریداری 63890 کروڑ روپےکی متاثر کن حد تک بڑھ گئی، جو کہ 21325 کروڑ روپے کے سالانہ ہدف کا 300 فیصد ہے۔
اس غیر معمولی کامیابی کے ساتھ، کوئلہ کی وزارت نے جی ای ایم کی خریداری میں تمام مرکزی وزارتوں میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔ مزید برآں، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے تمام سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز(سی پی ایس ایز) میں سب سے اعلیٰ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

جی ای ایم کی خریداری میں نمایاں اضافہ نہ صرف وزارت کی لگن کو اجاگر کرتا ہے بلکہ کول پی ایس یوز کے مضبوط تعاون اور شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ ہندوستان کے کوئلے کے شعبے میں کلیدی شراکت داروں کے طور پر ان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، جی ای ایم کی خریداری کی کامیابی کی کہانی کو آگے بڑھانے میں ان کی فعال شمولیت اہم ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے اس تاریخی سنگ میل کو حاصل کرنے میں ان کی انتھک کوششوں اور عزم کے لیے سی آئی ایل ؍ این ایل سی آئی ایل سمیت تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ کامیابی نہ صرف جی ای ایم کی خریداری کے تئیں وزارت کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ سرکاری سطح پر خریداری کے عمل کو ہموار کرنے میں مستقبل کی کوششوں کے لیے ایک معیار بھی طے کرتی ہے۔
***
ش ح۔ ح ا ۔ ک ا
(Release ID: 2006007)
Visitor Counter : 85