وزارت دفاع

دفاع میں آتم نربھرتا : وزارت دفاع نے اے ڈبلیو ای آئی ایل کے ساتھ ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے 463 مستحکم ریموٹ کنٹرول بندوقوں کے لیے 1,752 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 14 FEB 2024 3:01PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 14 فروری 2024 کو ایڈوانسڈ ویپن ایکوپمنٹ انڈیا لمیٹڈ (اے ڈبلیو ای آئی ایل)، کانپور کے ساتھ ہندوستانی بحریہ اور  ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے کل 463 دیسی ساختہ 12.7 ملی میٹر اسٹیبلائزڈ ریموٹ کنٹرول گنز (ایس آر سی جی) کی تیاری اور فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس  کی کل لاگت  1752.13 کروڑ روپے ہے اور جس میں 85فیصد سے زیادہ دیسی مواد (آئی سی) ہے۔

ایس آر سی جی ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی قابلیت میں اضافہ کرے گا تاکہ وہ چھوٹے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بناسکیں جو دن اور رات دونوں وقت غیر متناسب ماحول میں بحری جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ حصول ’’دفاع میں آتم نربھرتا‘‘ کے وژن کو مزید فروغ دے گا۔ یہ معاہدہ 125 سے زیادہ ہندوستانی وینڈرز اور ڈی پی ایس یو کے لیے 5 سال کی مدت کے لیے دفاعی مینوفیکچرنگ میں ایک بڑا راستہ بھی کھولے گا۔

*************

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.4949



(Release ID: 2005883) Visitor Counter : 59