کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا (اے پی ای ڈی اے) تقریباً 500 اسٹارٹ اپس کو موٹے اناج پر مبنی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تجارت اور برآمدات کی  سہولت فراہم کرتا ہے


سنگرور کا کسان برآمد کنندہ بن گیا، 14 میٹرک ٹن ریڈی ٹو کک موٹا اناج آسٹریلیا بھیجا

Posted On: 13 FEB 2024 5:29PM by PIB Delhi

زرعی اور پروسیسڈ غذائی مصنوعات برآمداتی ترقیاتی اتھارٹی  (اے پی ای ڈی اے) نے موٹے اناج پر مبنی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تجارت اور برآمد میں تقریباً  500 اسٹارٹ اپس کو سہولت فراہم کی ہے۔ سنگرور کے ایک کسان، جناب دلپریت سنگھ، ایک برآمد کنندہ بن گئے ہیں، جنھوں نے 45803 امریکی ڈالر مالیت کے   14.3 میٹرک موٹے اناج کی پہلی کھیپ برآمد کی ہے۔ اپیڈا (اے پی ای ڈی اے) کے سربراہ جناب ابھیشیک دیو نے ان کی پہلی کھیپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس کھیپ میں کودو ملیٹس، فاکسٹیل ملیٹس، لٹل ملیٹس، براؤن ٹاپ ملیٹس، اور بارنیارڈ ملیٹس سے بنے ریڈی ٹو کک موٹے اناج شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راگی، جوار، باجرہ، فاکس ٹیل، کودو، بارنیارڈ، براؤن ٹاپ، لٹل اور پروسو موٹے اناجروں سے تیار آٹا بھی اس غیر معمولی برآمداتی کھیپ میں شامل ہے۔

سڈنی میں مقیم امپورٹر جناب جسویر سنگھ نے بھی ورچوئل فلیگ آف تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس نیک کام کو آسان بنانے میں بھرپور مدد کے لئے اپیڈا ( اے پی ای ڈی اے) کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔ وہ موٹے اناج کو لے کر آئندہ کے تجارتی مواقع کو بڑھانے کے لیے پرامید ہیں۔ انھوں نے مستقبل میں اس طرح کی مزید کھیپوں کی درآمدات کو جاری رکھنے کو یقینی بنایا ہے۔ کسان کے پاس سرے سے آخر تک مکمل ویلیو چین کنٹرول ہوتا ہے، جس کی خریداروں کو ضرورت ہوتی ہے۔ کسان اپنے کھیتوں میں موٹا اناج اگاتے ہیں، اپنی اکائی میں وہ ان کی ابتدائی اور درمیانی درجے کی پروسیسنگ کرتے ہیں، جس میں بین الاقوامی معیار کی پیکیجنگ بھی شامل ہے۔

کامیابی کی یہ کہانی اس بات کی مثال دیتی ہے کہ زرعی شعبے کو کس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے، جناب دلپریت جیسے کسان زرعی برآمد میں کلیدی شراکت دار بن سکتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی منڈیوں میں اترنے والے مقامی کسانوں کو بااختیار بنانے کی علامت ہے۔

2021-22 میں موٹے اناج کی برآمد  62.95 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر  2022-23 میں  75.45 ملین امریکی ڈالر اور اپریل سے نومبر 2023 تک  45.46 ملین امریکی ڈالر کی موجودہ برآمدات کے ساتھ، موٹا اناج بین الاقوامی بازار میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ ویلیو ایڈیڈ موٹے اناج کی مصنوعات سمیت دیگر اناج کی برآمدات میں یہ قابل ذکر اضافہ ہے۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

 

******

ش  ح۔ ج ق ۔ م ر

U-NO. 4917



(Release ID: 2005704) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu