قانون اور انصاف کی وزارت
ون نیشن ون الیکشن پر ایچ ایل سی کی ریاستی الیکشن کمیشن کے ساتھ بات چیت جاری
Posted On:
12 FEB 2024 8:05PM by PIB Delhi
ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووند اور اس کے ارکان یعنی جناب این کے سنگھ اور جناب سنجے کوٹھاری نے آج ریاستی الیکشن کمشنروں (ایس ای سی) کے ساتھ بات چیت جاری رکھی، تاکہ بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔ میٹنگ میں سکریٹری برائے قانون ڈاکٹر راجیو منی بھی موجود تھے۔
ایچ ایل سی نے مہاراشٹر کے ریاستی الیکشن کمشنر جناب یو پی ایس مدن اور کرناٹک کے ریاستی الیکشن کمشنر ڈاکٹر بی بسواراجو کے ساتھ میٹنگیں کیں، جن کے ساتھ ریاستی الیکشن کمیشن کی سکریٹری محترمہ ہونامبا ایس بھی تھیں۔
اپنی بات چیت میں، دونوں کمشنروں نے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات بھی ریاستی اسمبلیوں اور لوک سبھا کے ساتھ ساتھ کرائے جا سکیں۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ر
U-NO. 4870
(Release ID: 2005429)
Visitor Counter : 100