وزارت آیوش
یونانی ڈے 2024 اور ’یونانی طب: ایک زمین، ایک صحت‘ پر قومی کانفرنس
آیوش کے سکریٹری نے روایتی طب میں ہندوستان کی عالمی قیادت کی ستائش کی
Posted On:
12 FEB 2024 6:26PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے اے پی شندے سیمینار ہال، این اے ایس سی پوسا، نئی دہلی میں سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) کے زیر اہتمام یونانی ڈے 2024 اور ’یونانی طب: ایک زمین، ایک صحت‘ پر قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب میں روایتی طب میں ہندوستان کی عالمی قیادت کے بارے میں بات کی گئی۔ شواہد پر مبنی سائنسی تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے آیوش سیکٹر میں پچھلے کچھ سالوں میں پیدا ہونے والے تحقیقی اعداد و شمار پر روشنی ڈالی۔
اس پروگرام میں ویدیا جینت دیوپوجاری، چیئرمین، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن، نئی دہلی، پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ، جموں و کشمیر، پروفیسر (ڈاکٹر) نذیر احمد غنی، وائس چانسلر، ایس کے یو اے ایس ٹی-کشمیر، ڈاکٹر سنچو گلوری سواروپ، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، حیدرآباد، ڈاکٹر ایم اے قاسمی، مشیر (یونانی) وزارت آیوش اور ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم اور وزارت آیوش کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
ویدیا راجیش کوٹیچا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے میں یونانی ادویات کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے یونانی ڈے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یونانی ڈے 2024 کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’’یونانی طب: ایک زمین، ایک صحت‘‘ جس نے کرہ ارض کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ ذمہ داری اور عالمی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون، نگہداشت اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا۔یونانی سمیت طب کے روایتی نظام کو مربوط اور فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت یا نظریہ کی حمایت اور اس سمت کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے ہندوستان کے روایتی طبی نظام کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے، تحقیقی تعاون، برآمدات کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور عالمی توسیع میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم، نے حکیم اجمل خان کو خراج عقیدت پیش کیا، جو ایک قابل احترام آزادی پسند جنگجو اور ہندوستان میں یونانی طب میں سائنسی تحقیق کے علمبردار تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونانی ڈے ایک خاص موقع ہے جب ہم لوگوں کے مصائب کو کم کرنے میں طب کے یونانی نظام کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔
اس موقع پر سی سی آر یو ایم کی تیار کردہ مختلف اشاعتیں اور ای کتابیں، یونی کمپاؤنڈ میڈیسن پر ایک موبائل ایپ اور ایک دستاویزی فلم کا اجراء کیا گیا۔ اس کے علاوہ، این اے بی ایچ اور این اے بی ایل کے سرٹیفیکیشن چار سی سی آر یو ایم اداروں کو دیئے گئے اور سی سی آر یو ایم اور سینٹر فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیلوجی، حیدرآباد کے درمیان ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ ہوا۔
تکنیکی سیشن کے دوران ماہرین اور ہیلتھ سائنسز کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کانفرنس کے موضوع کے مختلف پہلوؤں پر اپنے علم، تجربے اور مہارت کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں صنعت، اکیڈمی اور تحقیقی اداروں کے اسٹیک ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جو کہ یونانی ادویات اور اس سے منسلک ہیلتھ سائنسز کی ترقی میں مصروف ہیں۔ کانفرنس کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کی صدارت پروفیسر عاصم علی خان، چیئرمین، ایس اے سی، سی سی آر یو ایم نے کی۔
سی سی آر یو ایم کے ذریعہ اشاعت شدہ کتابوں کے عنوانات ہیں – ’جہانِ طب (عالمی وبا نمبر)‘، ’ادویہ قلبیہ - ایک مجموعہ کلاسیکی اور ثبوت پر مبنی یونانی دوائیوں کا گردوں پر اثر‘، ’ادویہ قلبیہ- حالیہ تحقیقات کی روشنی (دل پر کام کرنے والی کلاسیکی اور ثبوت پر مبنی یونیانی دوائیوں کا ایک مجموعہ)‘، ’برص (وٹیلگو) میں یو این آئی ایم- 001 اور یو این آئی ایم- 003 کی حفاظت اور افادیت - ایک تکنیکی رپورٹ‘ اور ’یو پی ایل سی فنگر پرنٹنگ اور فارماکوپیئل اسٹڈیز یونی کوڈڈ کمپاؤنڈ فارمولیشن یو این آئی ایم- 040‘ جبکہ ای کتابوں کے عنوانات ہیں – ’محیط اعظم، جلد-1 (اردو)‘، ’کتاب المیاہ فی الطب (عربی)‘ اور ’معیاری آپریٹنگ طریقہ کار حجامہ (کپنگ)‘۔ بہترین تحقیقی مقالوں پر سی سی آر یو ایم سائنس دانوں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ر
U-NO. 4861
(Release ID: 2005398)
Visitor Counter : 95