سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیویہ کلا میلہ، تری پورہ گورنر تری پورہ جناب اندراسین ریڈی نلوجی اور مرکزی وزیر مملکت پرتیما بھومک کے ذریعہ انعامات کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا


دیویانگجن، ایس سی، او بی سی اور صفائی کے کارکنوں کو 3.6 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی

دیویانگجن کے لیے ایک  روزگار میلہ بھی منعقد کیا گیا

پنجاب نیشنل بینک نےاین ڈی ایف ڈی سی کی اسکیموں کے تحت دیویہ  کلا میلہ میں ریاست تریپورہ کے مختلف معذور افراد کو قرضوں کی منظوری دی

میلے کے دوران معذوری کے سرٹیفکیٹ بھی بنائے گئے

سی آر سی اور ڈی ڈی آر سی کو بہترین اسٹال کا ایوارڈ ملا

Posted On: 12 FEB 2024 2:09PM by PIB Delhi

اگرتلہ، چلڈرن پارک میں چھ روزہ دیویہ کلا میلہ تریپورہ کے گورنر جناب اندراسین ریڈی نلو اور ریاستی وزیر، اور حکومت ہند کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک کے ذریعہ دیویانگجن کو  انعامات کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ، کے زیر اہتمام چھ روزہ میلے کا افتتاح 6 فروری2024 کو جناب رتن لال ناتھ اور تری پورہ حکومت کے وزیرجناب ٹنکو رائے نے کیا تھا۔  معذور افراد کے لیے ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے قومی سطح کے میلے کا نام‘‘دیویہ کلا میلہ’’ رکھا گیا ہے۔ دہلی، ممبئی، بھوپال، گوہاٹی، اندور، جے پور، وارانسی، سکندرآباد، حیدرآباد، بنگلورو، کرناٹک، چنئی، پٹنہ، سورت، ناگپور میں کامیاب تقریب کے بعد، اگرتلہ میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جناب نوین شاہ، سی ایم ڈی، این ڈی ایف ڈی سی، ایم ایل اے اور چیئرمین، ایس سی ویلفیئر کارپوریشن،شری پنکی داس چودھری، صدر، او بی سی ویلفیئر کارپوریشن، جناب مرنل کانتی ناتھ، ممبر، نیشنل ایڈوائزری بورڈ اور سینئر سماجی کارکن جناب اتم اوجھا دیویہ کلا میلہ  کی اختتامی تقریب میں موجود تھے۔میلے میں معذور افراد اور ان سے وابستہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں ،اے ایل آئی ایم سی او کے نمائندے اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

آنے والے وقت میں ملک کے دیگر میٹروپولیٹن شہروں میں بھی ایسے میلوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان تمام قومی میلوں میں مقامی معذور افراد کے لیے بھی کچھ اسٹالز رکھے گئے ہیں۔ اگرتلہ میلے میں شمال مشرقی ریاستوں سے بھی 20 سے زیادہ شرکاء شامل ہیں۔ میلے کے دوران، دیویانگجن، او بی سی، ایس سی کے لیے 3.6 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے منظور کیے گئے، دیویانگجن کو معاون آلات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران نے آکر معذوروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس میلے کو عوام کی طرف سے بھی بہت پیار ملا۔ اس میلے میں ڈی ڈی آر سی نے دیویانگجن کے لیے ایک خصوصی روزگار میلے کا اہتمام کیا۔ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنی Swiggy نے 7 مختلف معذور افراد کو نوکریوں کے لیے آفر لیٹر فراہم کیے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) ، نیشنل دیویانگجن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ڈی ایف ڈی سی)  کے پارٹنر بینک اورآئی ڈی بی آئی بینک نے خود روزگار قرض کے خواہشمند دیویانگجن کو رجسٹر کیا۔ میلے میں فروخت میں اضافے پر ہر روز بہترین خریدار کو میلے کے اسٹیج پر اعزاز سے نوازا گیا۔ میلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو پانچ  زمروں میں انعامات سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HBSX.jpg

تری پورہ میں پہلی بار اس طرح کے بڑے پیمانے پر نمائش/ایگزبیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا نام ‘‘دیویہ کلا میلہ’’ ہے  جو معذور کاروباریوں اور ان کی تنظیموں کے لیے ہے۔ 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً60 معذور دستکاروں، کاروباری افراد، فنکاروں نے اس چھ روزہ میلے میں اپنی مصنوعات اور ہنر کا مظاہرہ کیا جس کا اہتمام (سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند)کےمعذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمہ نے کیا تھا۔ میلے میں خواتین صنعت کاروں/ کاروباریوں نے شرکت کی۔ دیویہ کلا میلے میں گھریلو سجاوٹ اور طرز زندگی، ٹیکسٹائل، اسٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، ڈبہ بند فوڈ اور آرگینک مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات، زیورات، کلچ بیگ وغیرہ شامل تھے۔  میلے میں آنے والے لوگوں کی تفریح طبع کے لیے روزانہ پیشہ ور فنکاروں کے ذریعے ثقافتی پروگرام (رقص، گانا وغیرہ) کا اہتمام کیا گیا۔ دیویانگجن کی طرف سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ اس میلے کے ذریعے دیویانگجن کو اب تک تقریباً 20 لاکھ روپے مل چکے ہیں اور اس سے زیادہ کی انہوں نے تجارت کی۔متعدد کمپنیوں اور اداروں سے خریداری کی یقین دہانیاں بھی موصول ہوئی ہیں اور دیویانگجن کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے اداروں نے بھی میلے میں شرکت کی۔

مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا  (اے ایل آئی ایم سی او) ،سی آر سی اگرتلہ، ڈی ڈی آر سی، آئی سی ایف اے آئی ، یونیورسٹی، تریپورہ نے میلے میں حصہ لیا۔ یہ میلہ دیویانگجن کی مختلف چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا۔ بہت سے لوگوں نے میلے کا دورہ کیا اور اس کاوش کو سراہا گیا۔ ملک کے کئی شہروں میں اس طرح کا میلہ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ اگلا میلہ احمد آباد اور شملہ میں منعقد ہوگا۔ میلے کو کامیاب بنانے میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں نے اچھا کردار ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N5MI.jpg

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی میلے کو کافی کوریج ملی۔اس میلے کو  مقامی انتظامیہ، پولیس، انتظامیہ اور تریپورہ حکومت کی طرف سے مکمل تعاون حاصل تھا۔

 

*****

 

ش ح ۔  ا ک   ۔ ج ا

U. No.4842




(Release ID: 2005282) Visitor Counter : 48