عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میزورم کے وزیر اعلی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Posted On: 11 FEB 2024 5:49PM by PIB Delhi

میزورم کے چیف منسٹر جناب لالدوہوما جو اس وقت قومی راجدھانی کے دورے پر ہیں، نے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی، پی ایم او، پرسنل، پبلک شکایات، پنشن، خلائی اور جوہری توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے آج نئی دہلی میں ریاست میں سرکاری ملازمین اور افسروں کی تعیناتی سمیت ریاست سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیراعلی کو بتایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی شمال مشرقی خطے کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور وہ خطے کی تمام آٹھ ریاستوں میں مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب نریندر مودی نے شمال مشرق کا 65 سے زیادہ بار دورہ کیا ہے جو ممکنہ طور پر ان کے تمام پیشرو وزرائے اعظم کے مجموعی دوروں سے زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ میزورم ایک بہت چھوٹی ریاست ہے ، لیکن وزیر اعظم مودی ہر وقت ریاست کا دورہ کرتے رہے ہیں اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرتے رہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دیا کہ پورے برصغیر میں سب سے پہلے سینٹر آف ایکسیلینس میں سے ایک ، مودی حکومت نے اسرائیل کے تعاون سے میزورم میں ایک خصوصی ’’سٹرس فروٹ پارک‘‘ قائم کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے علاقے میں باغبانی ، آمدنی اور روزگار کو فروغ ملے گا۔

مسٹر لالدوہوما نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو ڈی او پی ٹی کے انچارج بھی ہیں، سے ریاست میں سرکاری ملازمین اور افسروں کی تعیناتی کے بارے میں درخواست کی۔ وزیر موصوف نے وزیر اعلیٰ کو مشورہ دیا کہ وہ ایک باضابطہ مراسلہ بھیجیں اور یقین دلایا کہ جو کچھ بھی ممکن اور مناسب ہوگا وہ کیا جائے گا۔

چیف منسٹر نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا اور وزیراعظم کے ذریعے دی گئی دلچسپی اور وقت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ انھیں وقتا فوقتا ریاست میزورم کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4814


(Release ID: 2005061) Visitor Counter : 77