امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج میسورو، کرناٹک میں ستور جتھرا مہوتسو سے خطاب کیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے ثقافتی ورثے کا نام روشن کیا ہے
عالمی سطح پر ستور مٹھ ایک شمولی اور طاقتور سماج کی تعمیر کر رہا ہے جس میں دیویانگوں کے لیے پولی ٹیکنیک شامل ہے
تمام 24 سنت جنہوں نے صدیوں سے ستور مہاسمستھانا مٹھ کی سربراہی کی ہے، قوم کی خدمت اور یگنا کی روایت کو بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں
ستور مٹھ بے لوث خدمت، کام عبادت اور خیرات کے تین ستروں کا مرکز رہا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے مندروں کو بحال کرکے بھارت کے ثقافتی شعور کو بیدار کیا ہے
ستور جتھرا مہوتسو ملک کو محفوظ اور خوشحال بنانے کے ساتھ ساتھ ہمارے ثقافتی ورثے کو بحال کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے
مودی جی نے یوگا ، آیوروید اور زبانوں کے تحفظ کے لیے بھی بہت سے اقدامات کیےہیں
Posted On:
11 FEB 2024 6:25PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے میسورو میں ستور جتھرا مہوتسو سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ستور مٹھ تین ستروں کا مرکز رہا ہے: بے لوث خدمت ،کام عبادت اور خیرات ۔ انھوں نے کہا کہ صدیوں سے ستور مہاسمستھانا مٹھ کی صدارت کرنے والے تمام 24 سنتوں نے خدمت اور یگناکی روایت کو بلا تعطل جاری رکھا ہے جس کی وجہ سے اس مٹھ کے پوری دنیا میں لاکھوں پیروکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ستور مٹھ نے لوگوں کی زندگیوں کو روشنی سے بھر دیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ میلہ 6 سے 11 فروری کے دوران منعقد کیا جا رہا ہےجو ہمارے ثقافتی ورثے کو بحال کرنے کا کام کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہاں بہت سے تہوار اور خصوصی پوجا ،رتھ اتسو، تاپوتسو اور اجتماعی شادیاں ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران زرعی میلے، ریسلنگ اور روایتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے اور ایک طرح سے یہ تہوار سماجی زندگی کے تمام حصوں کو شامل کرکے منایا جاتا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جگد گرو شری شیوراتری دیشکیندر مہاسوامی نے اپنی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے بہت سے کام کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مٹھ کے تحت تقریبا 350 تعلیمی ادارے ہیں جن میں 20 ہزار سے زائد افراد کام کر رہے ہیں اور ان میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس مٹھ نے دیویانگ طلبہ کے لیے ایک پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے اور یہ کوشش اپنے آپ میں پورے ملک میں ایک خاص اہمیت کی حامل ہے اور 900 سے زیادہ خصوصی طور پر معذور طلبہ اس ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 22 جنوری کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں پربھو شری رام کا مجسمہ مقدس بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ستور مٹھ نے ایودھیا میں اپنی شاخ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی سطح پر بھارت کے ثقافتی ورثے کا نام روشن کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایودھیا میں رام مندر، کاشی میں کاشی وشوناتھ کوریڈور، مہاکال کوریڈور، بابا کیدارناتھ اور بدری دھام کی بحالی جیسے کئی ثقافتی مراکز کو بحال کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کو محفوظ اور خوشحال بنانے کے ساتھ ساتھ مودی جی نے یوگا، آیوروید اور ہماری زبانوں کے تحفظ کے لیے بھی کئی قدم اٹھائے ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4818
(Release ID: 2005057)
Visitor Counter : 84