نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے ’’ایم وائی بھارت - میرا یووا بھارت‘‘پلیٹ فارم میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی
ایم وائی بھارت کے آغاز کے چند مہینوں کے اندر 1.5 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے رضاکاروں کے طور پر اندراج کرایا ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
09 FEB 2024 7:25PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک حالیہ بیان میں 31 اکتوبر کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعہ شروع کیے گئے "ایم وائی بھارت، میرا یووا بھارت" پلیٹ فارم کے لیے ملنے والے زبردست ردعمل پر بے حد تشکر اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس پلیٹ فارم کا مقصد نوجوانوں کو ذاتی اور قائدانہ ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرنا ہے، وزیر موصوف کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس کے اجراء کے چند مہینوں کے اندر ہی 1.5 کروڑ سے زیادہ نوجوان رضاکاروں کے طور پر اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔
قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے رجسٹرڈ رضاکاروں کے مفادات اور امنگوں کے مطابق مختلف آئندہ اقدامات کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ سے لے کر ووٹر بیداری مہم تک، یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو تلاش کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے متنوع مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ بیان کردہ ’’وکست بھارت 2047‘‘کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے رجسٹرڈ رضاکاروں اور ممکنہ شرکاء دونوں سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد سرکاری ویب سائٹ mybharat.gov.in پر اپنا اندراج کرائیں۔
مرکزی وزیر نے کہا، ’آپ صرف جین زیڈ نہیں ہیں۔ آپ بھارت کے امرت پیڑھی ہیں۔‘ نوجوانوں کو قوم کے مستقبل کی تشکیل کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے اپنے رضاکاروں کے درمیان اتحاد، جدت طرازی اور عزم کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم کے عزم کا اعادہ کیا۔
آخر میں مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روشن مستقبل کے لیے آج اقدامات کریں اور قوم کے مستقبل کی تشکیل میں اپنے کلیدی کردار کا اعادہ کریں۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے، دلچسپی رکھنے والے افراد کو mybharat.gov.in پر جانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4775
(Release ID: 2004673)
Visitor Counter : 80