امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ جی کو بھارت رتن تفویض کئے جانے  کے فیصلے پر اظہارِ مسرت کیا ہے


وزیر داخلہ نے کہا، جیسا کہ ہم پی وی نرسمہا راؤ جی کی ہمہ گیر قیادت کا جشن منارہے ہیں، میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ  انھوں نے عظیم سیاسی اور دانشور شخصیت کو سب سے باوقار ایوارڈ تفویض کرنے کا فیصلہ کیا

سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ گارو کو، بھارت رتن سے نوازنا، اس عظیم  محبت الوطن سیاستدان کے لیے ،ایک باوقار خراج عقیدت ہے، جس نے ہمارے ملک کی تاریخ کو ایک شاندار وژن، عقل اور مدبرانہ انداز سے تشکیل دیا

پی وی نرسمہا راؤ جی کے تعاون کو، ہماری معیشت کے سب سے زیادہ ہنگامہ خیز دور میں سے ایک، جامع ترقی کے دور میں ،محفوظ طریقے سے فعال رکھنے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Posted On: 09 FEB 2024 3:44PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے، سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ جی کو بھارت رتن تفویض کئے جانے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس  پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ گارو کو بھارت رتن کا اعزاز، ایک عظیم محب الوطن سیاست دان کے لیے ایک پروقار خراج عقیدت ہے، جنھوں  نے ہمارے ملک کی تاریخ کو ایک شاندار وژن، عقل اور مدبرانہ انداز سے تشکیل دیا۔ پی وی نرسمہا راؤ جی کے تعاون کو ہماری معیشت کو سب سے زیادہ ہنگامہ خیز دور میں سے ایک جامع ترقی کے دور میں، محفوظ طریقے سے فعال رکھنے کے ضمن میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جیسا کہ ہم پی وی نرسمہا راؤ جی کی ہمہ گیر قیادت کا جشن منارہے ہیں، میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے  عظیم سیاسی اور دانشور شخصیت کو انتہائی باوقار ایوارڈ تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے’’۔

*****

U.No.4749

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2004527) Visitor Counter : 113