امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امداد باہمی اور امور داخلہ کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے ممتاز سائنس داں   ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن سے نوازنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا


وزیر داخلہ نے کہا، میں ملک کی مثالی شخصیت کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے کے تاریخی فیصلے کے لیے پی ایم مودی  جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں

ممتاز سائنس داں   ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن  جی کو بھارت رتن سے نوازنا ان عظیم لوگوں کے تئیں ہماری قوم کے گہرے اظہار تشکر کا ثبوت ہے جنہوں نے ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی

ہماری تاریخ سوامی ناتھن جی کو ایک نایاب صلاحیت کی حامل شخصیت  کے طور پر یاد کرتی ہے جن کی سائنسی صلاحیتوں نے ہماری قوم کو غذائی بحران کے دور سے غذائی تحفظ کی طرف لے جانے کا مشکل کام انجام دیا

Posted On: 09 FEB 2024 3:35PM by PIB Delhi

امدادباہمی اور امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ممتاز سائنس داں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن سے نوازنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس  پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘ممتاز سائنس داں  ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن  جی کو بھارت رتن سے نوازنا ان عظیم شخصیات  کے تئیں ہماری قوم کے گہرے اظہار تشکر  کا ثبوت ہے جنہوں نے اس کی ترقی کی بنیاد رکھی۔ ہماری تاریخ سوامی ناتھن جی کو ایک نایاب صلاحیت کی حامل شخصیت  کے طور پر یاد کرتی ہے جن کی سائنسی صلاحیتوں نے ہماری قوم کو خوراک کے بحران کے دور سے غذائی تحفظ کی طرف لے جانے کا مشکل  کام انجام دیا۔ ایک ماہر تعلیم سوامی ناتھن جی کی جستجو نے نہ صرف تحقیقی کاموں کی بنیاد ڈالی بلکہ وراثت کو جاری رکھنے کے لیے متعدد شاندار ذہنوں کو بھی تشکیل دیا۔ اس اہم موقع پر، ہماری مثالی شخصیت  سوامی ناتھن جی کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنےکے تاریخی فیصلے کے لیے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔م ص۔

U- 4742


(Release ID: 2004474) Visitor Counter : 82