بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سال2047 تک میگا پورٹس
Posted On:
09 FEB 2024 1:41PM by PIB Delhi
بندرگاہوں کے چھ کلسٹرز ،جن میں سے چار پورٹ کلسٹرز یعنی کوچین – ویزہنجم پورٹ کلسٹر، گلاتھیا ساؤتھ بے پورٹ، چنئی – کامراجر – کڈالور پورٹ کلسٹر، پارادیپ اور دیگر غیر بڑے پورٹ کلسٹر- جن کی صلاحیت 300 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) سے زیادہ ہے؛ اور دو پورٹ کلسٹرز یعنی دین دیال اور ٹونا ٹیکرا پورٹ کلسٹر، جواہر لعل نہرو – وادھون پورٹ کلسٹر، جن کی صلاحیت، 500 ایم ٹی پی اے سے زیادہ ہے، کو سال 2047 تک میگا پورٹس کے طور پر تیار کیا جانا ہے۔ صلاحیت کی جدید کاری اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اہم بندرگاہوں کے ذریعے کی جانے والی سرگرمیاں ،میری ٹائم امرت کال وژن 2047 میں شامل ہے۔ بڑی بندرگاہوں میں بنیادی ڈھانچے میں اضافے اور صلاحیت میں جدت طرازی کے کام، پہلے ہی سرکاری-نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے ذریعے اور اندرونی وسائل کے ذریعے بھی جاری ہیں۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.4429
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2004426)
Visitor Counter : 67