وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے ریاض میں دفاعی ترقی کے لیے سعودی جنرل اتھارٹی  کا دورہ کیا اور اتھارٹی کے صدر کے ساتھ  بات چیت کے دوران مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا


جناب اجے بھٹ نے سعودی عربیہ کی ملٹری صنعت – جدید الیکٹرانکس کمپنی ہیڈکوارٹرس کا بھی دورہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات اور مستقبل کے اشتراک کو مستحکم کرنے کے بارے میں بات چیت کے دوران خاص طور پر توجہ دی گئی

Posted On: 09 FEB 2024 10:49AM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے ،جنہوں نے  ریاض میں عالمی دفاعی شو 2024 میں بھارتی وفد کی قیادت  تھی،  8فروری 2024 کو سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرلیا۔ دفاع کے وزیر مملکت نے اپنی مشغولیات کے آخری دن دفاعی ترقی کے لیے جنرل اتھارٹی کا دورہ کیا اور اتھارٹی کےگورنر ڈاکٹر فالح بن عبداللہ السلیمان کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے باہمی دفاعی تعاون کے شعبوں میں تبادلہ خیال کیا اور مزید اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے جی اے ڈی ڈی کے گورنر کو مناسب تاریخ پر ہندوستان کا  دورہ کرنے کی دعوت دی۔

جناب اجے بھٹ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شاہ عبدالعزیز سٹی کا بھی دورہ کیا اور اس کے صدر ڈاکٹر منیر ایم ایلڈیسوکی کے ساتھ ملاقات کی۔ جناب اجے بھٹ نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شاہ عبدالعزیز سٹی کے حدود کا دورہ کیا ، نیز لیباریٹریوں اور سامان تیار کرنے والے مقامات پر بھی گئے۔

سات فروری کو دفاع کے وزیر مملکت نے ریاض میں سعودی عربیہ ملٹری انڈسٹری – جدید الیکٹرانکس کمپنی (ایس اے ایم آئی- اے ای سی) ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا ، دونوں ملکوں نے دفاعی تعلقات اور مستقبل کے اشتراک کو مستحکم کرنے کے بارے میں بامعنی مذاکرات کے کیے، بعد میں انہوں نے الطریف کا دورہ کیا، یہ دیریہ  میں یونیسکو کا عالمی وراثتی مقام ہے۔

ریاض میں ہندوستان کے سفارتخانے میں جناب اجے بھٹ کے اعزاز میں ایک کمیونٹی تقریب کی میزبانی کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک کی مجموعی ترقی کے بارے میں حکومت ہند کی توجہ کے بارے میں بات کی۔ ریاض میں ہندوستانی اسکولوں کے طلباء کی طرف سے ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان کی مالامال وراثت اور سرحدوں پر اتحاد کے جذبے کو نمایاں کیا گیا۔

تینوں سروسز کی خواتین افسران – اسکوارڈرن لیڈر بھاؤنا کانت ، کرنل پونینگ ڈومنگ اور لیفٹیننٹ کمانڈر انوپرکاش نے ریاض میں سی بی ایس سی سے منسلک اسکولوں کے 700 سے زیادہ بھارتی طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ تینوں افسران ہندوستانی وفد کا حصہ تھیں۔ طلباء ہندوستانی مسلح افواج میں خواتین کے لیے مواقع کے بارے میں جاننے کے لیے بیحبیتاب نظر آرہے تھے اور وہ کامیابی  ، حوصلہ اور جذبے کی داستانیں سننے کے لیے پُرجوش نظر آرہے تھے۔

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ کی قیادت میں بھارتی وفد کے دورے سے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں کافی مدد ملی ہے اور اس سے تعاون کے نئے مواقع کھلے ہیں اور اس دورے نے ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ عہد کو مستحکم کیا ہے۔

-----------------------

ش ح۔ح ا۔ ع ن

U NO: 4709



(Release ID: 2004307) Visitor Counter : 78