خلا ء کا محکمہ

ہندوستانی خلائی شعبے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کی کل تعداد تقریباً 189 ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 FEB 2024 2:33PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، سائنس وٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ہندوستان کے خلائی پروگرام کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  1. ہندوستانی خلائی پالیسی 2023 حکومت ہند کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جس میں ہندوستان کے مجموعی خلائی ماحولیاتی نظام میں تعاون کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
  2. پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی اوراس کی حمایت کرنے کے لیے اِن-اسپیس (آئی این-ایس پی اے سی ای-اِن-اسپیس ای) کے ذریعہ  مختلف اسکیموں یعنی سیڈ فنڈ اسکیم، پرائسنگ سپورٹ پالیسی، مینٹورشپ سپورٹ، این جی ای ایس کے لیے ڈیزائن لیب، اسپیس سیکٹر میں اسکل ڈیولپمنٹ، اسرو کی سہولت کے استعمال میں مدد، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ممکنہ کاروباری مواقع کےلیےقومی اور بین الاقوامی صنعتوں کے ساتھ این جی ای  اور مسلسل  ملاقات/گول میزکانفرنس  کا اعلان کیا گیا اور فعال کیا گیا۔
  3. اِن-اسپیس نے غیر سرکاری اداروں (این جی ای) کے ساتھ تقریباً 51 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں تاکہ خلائی نظام اور اس طرح کے این جی ای کی طرف سے تصور کردہ ایپلی کیشن کی تکمیل کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا جا سکے، جس سے لانچ وہیکل اور سیٹلائٹس کی تیاری میں صنعت کی شرکت میں اضافہ متوقع ہے۔
  4. ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کی کل تعداد تقریباً 189 ہے۔

ابھی تک، اسرو کے پاس گہری خلائی تحقیقات کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم، جدید خلائی تحقیقی مشنوں کے لیے تصوراتی مطالعہ جاری ہے، جیسے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کا تسلسل، چاند پر مزید فالو اپ مشن اورہندوستانی خلائی اسٹیشن۔

خلائی ٹیکنالوجی میں "میک ان انڈیا" کی پہل گھریلو مینوفیکچرنگ، اختراعات، اور خلائی شعبے میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے ایک منصوبہ جاتی نقطہ نظر ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم دونوں شعبوں کو پورا کرتی ہے۔

ہندوستانی خلائی پروگرام، گھریلو صنعتوں کی خاطر خواہ شراکت کے ساتھ، گزشتہ 5 سالوں میں کئی نئی بلندیوں کو چھو چکا ہے، جس نے خلائی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں مقامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ کلیدی کامیابیوں میں ایل وی ایم3 اور پی ایس ایل وی کی تجارتی لانچیں، ایس ایس ایل وی کی ترقی، زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ، نیویگیشن سیٹلائٹ، چاند پر نرم لینڈنگ اور گھومنا، سورج کا مطالعہ کرنے کا مشن (آدتیہ-ایل 1) اور انسانی خلائی پرواز کے مظاہرے کی طرف اہم پیش رفت شامل ہیں۔

میک ان انڈیا پہل اور نتائج کی چند اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

خلائی ہارڈویئر کی گھریلو مینوفیکچرنگ: بالترتیب اسرو کے ساتھ ساتھ اِن-اسپیس کے ذریعہ اہم ٹیکنالوجیز اور صنعتی ماحولیاتی نظام تیار کیے جا رہے ہیں۔

خلائی نظام اور سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ کی سہولیات ہندوستانی این جی ای کے ذریعہ قائم کی جا رہی ہیں۔

این جی ای کی طرف سے لانچ وہیکل سسٹم کی وصولی کی سہولیات قائم کی جا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4685



(Release ID: 2004178) Visitor Counter : 62


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu