نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسکالرشپ اسکیم کے تحت 2023-24 میں کھیلو انڈیا ایتھلیٹس کو 30.83 کروڑ روپے سے زیادہ جاری کیے گئے

Posted On: 08 FEB 2024 4:20PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے 2571 کھیلو انڈیا ایتھلیٹس کے لیے 7,71,30,000 روپے کا آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس جاری کیا ہے۔ جاری کردہ رقم کھیلو انڈیا اسکالرشپ اسکیم کا ایک حصہ ہے۔

کھیلو انڈیا اسکیم کے طویل مدتی ترقیاتی پروگرام کے حصے کے طور پر، تقریباً 3000 ایتھلیٹس کی کھیلو انڈیا ایتھلیٹس کے طور پر شناخت کی جاتی ہے اور انہیں ہر کھلاڑی کو سالانہ 1,20,000/- روپے کا آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تربیت اور مقابلے کے لیے ہر کھلاڑی پر 5 لاکھ روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

2023-24 کے لیے جاری کردہ  چوتھی سہ ماہی  کی رقم جنوری - فروری - مارچ 2024 پر محیط ہے اور 2023-24 کے لیے کیو1، کیو2، کیو3 اور کیو4 کے لیے کھلاڑیوں کو جاری کی گئی پوری رقم30,83,30,000  روپئےہے۔

تقریبا3000باصلاحیت ایتھلیٹس جو کھیلو انڈیا اسکیم کا حصہ ہیں، کو  ان کی تربیت، کوچنگ، خوراک، کٹنگ، میڈیکل انشورنس، کٹس، اور آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس کے لیے 6.28 لاکھ روپے کی سالانہ اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

کھیلو انڈیا ایتھلیٹس (کے آئی ایز) کو 2023-24 کے لیے جاری کی گئی رقم:

کیو1- 2848 کے آئی ایز-  7,36,70,000روپئے

کیو2- 2684 کے آئی ایز - 7,81,10,000روپئے

کیو 3 – 2663 کے آئی ایز - 7,94,20,000 روپئے

کیو 4 – 2571 کے آئی ایز -  7,71,30,000 روپئے

 

******

 

ش ح۔م م۔ف ر

 (U: 4653)


(Release ID: 2004089)