شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
اگرتلہ-اکھوڑہ ریل لنک
Posted On:
08 FEB 2024 3:42PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اگرتلہ-اکھوڑہ ریل لنک کے ایک حصے کا افتتاح یکم نومبر 2023 کو گنگا ساگر (بنگلہ دیش) سے نشینتا پور (ہندستان) تک چلنے والی افتتاحی مال بردار ٹرین کے ساتھ کیا گیا۔
ریلوے کی وزارت کے مطابق، ریلوے پروجیکٹ زونل ریلوے کے لحاظ سے منظور کیے جاتے ہیں نہ کہ ریاست کے لحاظ سے یا علاقے کے لحاظ سے کیونکہ ہندوستانی ریلوے کے پروجیکٹ ریاستی حدود میں پھیل سکتے ہیں۔ یکم اپریل 2023 تک، شمال مشرقی علاقے میں مکمل/جزوی طور پر پڑنے والے 1,909 کلومیٹر کی کل لمبائی کے 19 ریلوے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے (14 نئی لائن اور 05 ڈبلنگ)، جن کی لاگت 81,941 کروڑ روپے ہے، عملدرآمد کے مختلف مراحل میں ہیں، جن میں سے 482 کلومیٹر کی لمبائی شروع کر دی گئی ہے۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے مطابق، شمال مشرقی خطہ میں 8348.48 کلومیٹر کی لمبائی کے لیے 2,06,190.77 کروڑ روپے کی لاگت کے 377 سڑک منصوبے نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔
بندرگاہ، جہاز رانی اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی وزارت کے مطابق، شمال مشرقی خطے میں 1010 کروڑ روپے کی لاگت کے 4 منصوبے نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔
*********
ش ح۔ا ک ۔ ج
Uno-4647
(Release ID: 2004023)
Visitor Counter : 68