ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ موجودہ جوہری توانائی کی صلاحیت 32-2031تک 7480 میگاواٹ سے بڑھ کر 22800 میگاواٹ ہو جائے گی

Posted On: 07 FEB 2024 2:30PM by PIB Delhi

حکومت نے آج مطلع کیا کہ موجودہ جوہری توانائی کی صلاحیت32-2031 تک 7480 میگاواٹ سے بڑھ کر 22800 میگاواٹ ہو جائے گی۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیرمملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، حکومت توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے کے لیے ایٹمی توانائی کے ساتھ ساتھ توانائی کے دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لیے پالیسی اقدامات کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ملک میں بجلی کی کل پیداوار میں جوہری توانائی کا حصہ بڑھانے کے لیے، حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں، جیسے کہ اس نے دس (10) دیسی 700 میگاواٹ پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز(پی ایچ ڈبلی آرایز) فلیٹ موڈ میں قائم کرنے کے لیے شہری ذمہ داری برائے جوہری ڈیمیج (سی ایل این ڈی) ایکٹ کے نفاذ کے لیے انڈین نیوکلیئر انشورنس پول (آئی این آئی پی) کی تشکیل،جوہری بجلی منصوبوں کے قیام کے لئے پبلک سیکٹرکمپنیوں کے مشترکہ وینچرز کے لائق بنانے کے لئے اورایندھن کی سپلائی سمیت  جوہری بجلی تعاون کے لئے بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدے کرنے کے لئے ایٹمی توانائی ایکٹ کی ترمیم کے لئے انتظامی منظوری اور مالی منظوری دی ہے۔

***********

 

)ش ح۔اک۔ ع آ(

U. No.4572

 


(Release ID: 2003611) Visitor Counter : 71