دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ کل نئی دلی کے وگیان بھون میں دو روزہ بھومی سمواد VIII کا افتتاح کریں گے: ریاستی ریونیو/رجسٹریشن سکریٹریز اور انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن (آئی جی آر) کی قومی کانفرنس ‘‘اراضی کے بندوبست کی جدید کاری میں بہترین طریقوں کا اشتراک’’ پر منعقد ہوگی

Posted On: 07 FEB 2024 11:48AM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ 8 فروری 2024 کو دو روزہ بھومی سمواد VIII کا افتتاح کریں گے: نئی دلی کے وگیان بھون میں8 فروری 2024 کو ریاستی ریونیو/رجسٹریشن سکریٹریز اور انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن (آئی ج آر) کی قومی کانفرنس ‘‘آراضی کے بندوبست  کی جدید کاری  میں بہترین طریقوں کے اشتراک’’ پر قومی کانفرنس منعقد ہوگی۔ زمینی وسائل کا محکمہ 8 اور 9 فروری 2024 کو اس کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ ریاستی وفود جس میں ریونیو اور رجسٹریشن محکموں کے افسران اور آئی جی آر شامل ہیں، اہم مرکزی وزارتوں/ محکموں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں  کے نمائندوں کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس میں زمین کے بندوبست کی جدید کاری میں اچھے طریقوں سے متعلق متعدد موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا جن میں زمینی ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن اور اس کے عمل ، وقت، لاگت میں کمی پراس کے اثرات ، دفاتر کے چکر لگانے، ریونیو کورٹ کی قانونی چارہ جوئی اور زندگی میں آسانی وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ زمینی خدمات میں؛ بھو آدھار یا یوایل پی آئی این جنریشن - بھو آدھار یا یوایل پی آئی این ڈیٹا بیس بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے بہترین طریقہ کار؛ آراضی کے بندوبست  میں آٹو میوٹیشن - ایڈوانسمنٹ اور ایپلی کیشنز؛ قانونی چارہ جوئی میں کمی میں زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور رجسٹریشن کی کمپیوٹرائزیشن کا اثر؛   کریڈٹ تک رسائی کے لئے زمینی ریکارڈ کے ڈجیٹلائزیشن کا استعمال، زمینی ریکارڈز اور پراپرٹی رجسٹریشن میں جدید ٹیکنالوجیز اور کسی بھی وقت کہیں بھی رجسٹریشن کے بہترین طریقےشامل ہیں۔

کانفرنس میں مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں اور اداروں سمیت مختلف شراکت داروں کے گروپ سے مقررین اور شرکاء کا متنوع گروپ جمع ہوگا۔ یہ کانفرنس  علم اور خیالات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا، جس میں اختراعات کی نمائش  ہوگی۔ کامیاب کیس اسٹڈیز کا اشتراک ہوگا،حل کی نشاندہی ہوگی، مستقبل کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال ہو گا، اور مختلف موضوعات پر باہمی طور پر سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا اور مختلف شعبوں میں ممکنہ استعمال میں مدد دے گا۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-4557  


(Release ID: 2003420) Visitor Counter : 120


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri