خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ڈبہ بند کھانوں کی برآمدات

Posted On: 06 FEB 2024 4:54PM by PIB Delhi

ملک کی زرعی برآمدات میں پراسیسڈ فوڈ (ڈبہ بند کھانے) کی برآمدات کا فیصد حصہ 2014-15 میں 13.7 فیصد سے بڑھ کر 2022-23 میں بالترتیب 25.6 فیصد ہو گیا ہے، جیسا کہ ذیل میں تفصیل دی گئی ہے:

 

سال

زرعی خوراک کی برآمد میں پروسیسڈ فوڈ ایکسپورٹ کا فیصد حصہ

2014-15

13.7

2015-16

16.4

2016-17

16.4

2017-18

14.9

2018-19

18.1

2019-20

19.1

2020-21

22.2

2021-22

22.6

2022-23

25.6

 

ایم او ایف پی آئی، ایک مرکزی سیکٹر اسکیم، یعنی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے نفاذ کے ذریعے، ملک بھر میں فارم گیٹ سے لے کر ریٹیل آؤٹ لیٹ تک موثر سپلائی چین مینجمنٹ کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر کی تخلیق میں مدد کرتا ہے۔ یہ اسکیم نہ صرف ملک میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی ترقی کو فروغ دیتی ہے بلکہ اس سے زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرنے، پروسیسنگ کی سطح کو بڑھانے اور پراسیس شدہ کھانوں کی برآمد کو بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ایم او ایف پی آئی 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے تکنیکی، مالی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم - مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم کی پی ایم فارملائزیشن  کو بھی نافذ کر رہا ہے۔ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم بھی ایم او ایف پی آئی کے ذریعے 2021-22 سے 2026-27 کی مدت کے لیے شروع کی گئی تاکہ عالمی فوڈ چیمپئنز تیار کیے جائیں اور بیرون ملک ہندوستانی فوڈ برانڈز کی نمائش کو بہتر بنایا جا سکے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، متعلقہ وزارتیں/محکمے اور ان کی ایجنسیاں جیسے کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، وزارت ماہی گیری، مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار، اے پی ای ڈی اے، ایم پی ای ڈی اے، وغیرہ بھی اپنی متعلقہ اسکیموں جیسے باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن، ایگریکلچر ایکسپورٹ پروموشن پلان اسکیم، نیشنل ایگریکلچر انفرا فنانسنگ فیسیلٹی وغیرہ کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہیں۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مرکزی وزیر مملکت کماری ایم شوبھا کارندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4526



(Release ID: 2003336) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu