امور داخلہ کی وزارت

سی اے پی ایف ایس میں خواتین

Posted On: 06 FEB 2024 5:48PM by PIB Delhi

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز (اے آر) میں خواتین اہلکاروں کی موجودہ تعداد 41,606 ہے۔ سی اے پی ایف اور اے آر میں خواتین اہلکاروں کی بھرتی کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ضمیمہ میں دئیے گئے ہیں۔

 

ضمیمہ

سی اے پی ایف اور اے آر میں خواتین اہلکاروں کی بھرتی کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

  1. بھرتی کی پرنٹ/الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر کی جا رہی ہے۔ تمام خواتین امیدواروں کو درخواست کی فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔
  2. مرد امیدواروں کے مقابلے سی اے پی ایف میں بھرتی کے لیے تمام خواتین امیدواروں کے لیے فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ (پی ایس ٹی) اور فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) میں چھوٹ دی گئی ہے۔
  3. مرکزی حکومت کے تحت پہلے سے دستیاب سہولیات جیسے میٹرنٹی لیو، چائلڈ کیئر لیو، سی اے پی ایف کی خواتین اہلکاروں پر بھی لاگو ہوتی ہیں۔
  4. خواتین اہلکاروں کی بھرتی کے لیے ایک خاتون ممبر بورڈ کی ممبر کے طور پر تفصیل ہے۔
  5. خواتین ملازمین کو سی اے پی ایف کی طرف سے کریچ اور ڈے کیئر سنٹر فراہم کیے گئے ہیں۔
  6. جنسی ہراسانی کی روک تھام اور خواتین اہلکاروں کی شکایات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہر سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
  7. خواتین اہلکاروں کو ان کے کیرئیر کی ترقی میں یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں یعنی پروموشن/سینیارٹی آر آر کے مطابق مردوں کے کاؤنٹر پارٹس کے برابر۔
  8. 12 ہفتوں کی حاملہ یا اس سے زیادہ کی حاملہ خاتون امیدوار کی تقرری کنفائنمنٹ ختم ہونے تک ملتوی کردی جاتی ہے۔

یہ معلومات داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

 

******

ش ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO.4528



(Release ID: 2003266) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil