سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست ذاتوں  کے لیے کوچنگ کے مراکز

Posted On: 06 FEB 2024 2:35PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ ، ایک اسکیم چلاتا ہے جس کا نام ‘ایس سیز اور او بی سیز کے لیے، مسابقتی امتحانات کے ضمن میں مفت کوچنگ’  فراہم کرنے کے لیے  ہے ، جو سرکاری/نجی شعبے میں مناسب ملازمتیں حاصل کرنے اور/یا نامور تکنیکی اور پیشہ ور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ 24-2023 سے، یہ اسکیم ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف) کے ذریعے، مرکزی یونیورسٹیوں میں قائم ڈاکٹر امبیڈکر مہارت کے مراکز (ڈی اے سی ای) کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ اسکیم کے تحت، براہ راست فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے، طلباء کو براہ راست فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ فی الحال، 17 مرکزی یونیورسٹیوں نے کوچنگ فراہم کرنے کے لیے، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن ( ڈی اے ایف) کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ڈی اے ایف کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرکے، دیگر مرکزی یونیورسٹیاں بھی مستقبل میں کوچنگ فراہم کرنا شروع کر سکتی ہیں۔

اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، سول سروسز کے امتحان کے علاوہ، دیگر مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ فراہم کرنے کا بھی انتظام ہے۔ تفصیلات ایف سی ایس پورٹل پر یعنی coaching.dosje.gov.in اور https://socialjustice.gov.in/schemes/30 پر دستیاب ہیں ۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4492

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2003114)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu