کارپوریٹ امور کی وزارتت

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز نے ممبئی میں ‘دی گریٹ انڈین بورڈ ریبوٹ: روڈ شو 2024’ کے افتتاح کی میزبانی کی

Posted On: 06 FEB 2024 12:46PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے کارپوریٹ امور کی وزارت کے اعلیٰ ترین تھنک ٹینک انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے 31 جنوری 2024 کو ممبئی میں این ایس ای ہیڈ کوارٹر میں‘دی گریٹ انڈین بورڈ ریبوٹ: روڈ شو2024’کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018OK7.jpg

نیشنل اسٹاک ایکسچینج - این ایس ای انڈیا اور بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تاریخی افتتاحی تقریب  میں  ہندوستانی کارپوریٹ گورننس کے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل طے کیا، جس میں 200 سے زیادہ مندوبین اکٹھا ہوئے، جن میں ممتاز کاروباری رہنما، ریگولیٹری اتھارٹیز، اور کارپوریٹ گورننس کے ماہرین شامل ہیں۔

اس تقریب نے کارپوریٹ گورننس میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور مواقع کو اجاگر کیا، بورڈ کی تجدید، تنوع، اور نئی ٹیکنالوجیز اور ریگولیٹری فریم ورک کے انضمام پر خصوصی زور دیا گیا۔

اس سے پہلے، آئی آئی سی اے میں کارپوریٹ گورننس اور پبلک پالیسی کے سربراہ، ڈاکٹر نیرج گپتا نے صدارتی خطاب کیا، جس نے تقریب کا لہجہ ترتیب دیا۔ آئی آئی سی اے کے پروگرام منیجر جناب میتھیو جان نے حاضرین کا پرتپاک استقبال کیا۔

این ایس ای انڈیا کے چیف ریگولیٹری آفیسر جناب انکت شرما اور بی ایس ای کی چیف ریگولیٹری آفیسر محترمہ کملا نے کلیدی خطبے دیے۔جناب شرما نے معاشی، سماجی، انفرادی اور اجتماعی اہداف میں توازن پیدا کرنے میں کارپوریٹ گورننس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےمستقبل کے اسٹریٹیجک سمتوں کے لیے بورڈ کمپوزیشن میں تنوع اور موافقت کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ کملا نے ہندوستانی کاروبار کے تبدیلی کے سفر اور رکاوٹوں، کاروباری منظرنامے میں تبدیلیوں اور نئے شعبوں کے ابھار کےمطابق  بورڈز کو ڈھالنے اور ری بوٹ کرنے  کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ کملا نے گزشتہ 25 سالوں میں بورڈ کمپوزیشن کے ارتقاء کے بارے میں زبردست اعدادوشمار فراہم کیے۔ انہوں نے  ڈائریکٹرز کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں اور ڈیجیٹل دور میں متنوع مہارتوں کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے دوران دو بصیرت انگیز پینل مباحثے ہوئے:

بلیوا سٹار لمیٹڈ کے چیئرمین جناب شیلیش ہری بھکتی کی نظامت میں منعقدہ ‘نیویگیٹنگ بورڈ رینیول چیلنجز اینڈاپورچونیٹیز’ مباحثے میں بطور   پینلسٹ جناب نوشیر مرزا، بورڈ ممبر، تھرمیکس لمیٹڈ؛ جناب رابن بنرجی، بورڈ ممبر، وی آئی پی کلاتھنگ لمیٹڈ؛ اور جناب سندیپ پاریکھ، بورڈ ممبر، ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈشامل تھے۔ پینل نے ، بورڈز کے لیے ضروری تکنیکی ترقی کی تیز رفتاری اور مسلسل لرننگ ، اَن لرننگ اور ری لرننگ  کی اہمیت کو فعال طریقے سے اجاگر کیا۔ پینلسٹس نے رکاوٹوں سے تحفظ، اختراع کو فروغ دینے اور متنوع حصص داروں کے مفادات، خاص طور پر ماحولیاتی پائیداری کی نمائندگی کو یقینی بنانے میں بورڈز کے اہم کردار پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QI0K.jpg

‘جینڈر ڈائیورسٹی اینڈ بی آنڈ’یعنی ‘جنسی تنوع اور اس سے آگے’ کے موضوع پر حکومت ہند کے سابق سکریٹری جناب  دیپک شیٹی،کی نظامت میں منعقدہ مباحثے میں پینلسٹ کے طور پر ڈاکٹر سنتروپ مشرا، سابق ڈائریکٹر –ایچ آر، آدتیہ برلا گروپ آف کمپنیز اور سابق بورڈ ممبر؛ محترمہ ریچا اروڑہ، بورڈ ممبر، فرسٹ میریڈین لمیٹڈ؛ محترمہ سوتاپا بنرجی، بورڈ ممبر، زومیٹو لمیٹڈ؛ اور محترمہ ساوتری پاریکھ، ہیڈ- کمپلائنس، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈشامل تھے۔ اس پینل نے بورڈ کمپوزیشن میں تنوع کے اسپیکٹرم کو وسیع کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ کارپوریٹ حکمت عملی اور گورننس کو بڑھانے کے لیے نہ صرف جنس، بلکہ عمر، صنعت کا تجربہ اور مہارتوں کو بھی شامل کیا جا سکے۔ بحث میں بورڈز کی اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ وہ بدلتے ہوئے آبادیاتی اور تکنیکی منظرنامے کی عکاسی کرے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ ڈیجیٹل دور کے چیلنجوں اور مواقع کو نیویگیٹ کرنے کی اہلیت سے  لیس ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O3WE.jpg

پروگرام کو ڈاکٹر نیرج گپتا، جناب میتھیو جان، جناب منوج سنگھ، چیف پروگرام ایگزیکٹو، آئی آئی سی اے، اور جناب آشیش کمار، سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ، آئی آئی سی اے نے ترتیب دیا تھا۔

‘دی گریٹ انڈین بورڈ ریبوٹ: روڈ شو 2024’ کا مقصد ہندوستان میں کارپوریٹ گورننس کے بارے میں بات چیت میں نئے معیارات قائم کرنا ہے، جس کی بصیرت اور حکمت عملی ہندوستانی کارپوریشنوں میں بورڈ کمپوزیشن اور گورننس کے طریقوں کی مستقبل کی سمت کو نمایاں طور پر متاثر کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ع ن

(U: 4485)



(Release ID: 2002970) Visitor Counter : 59