صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سوری نام کے پارلیمانی وفد کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

Posted On: 05 FEB 2024 8:27PM by PIB Delhi

سوری نام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین ، عزت مآب جناب مارینس بی کی قیادت میں جمہوریہ سوری نام کے ایک پارلیمانی وفد نے آج (5 فروری 2024 کو) صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت –سوری نام تعلقات گرمجوشی اور دوستی کی خصوصیت کے حامل ہیں، اور عوام سے عوام کے درمیان بہترین تعلقات، ہماری ثقافتوں اور روایات میں روابط کے ساتھ ساتھ عالمی اہمیت کے حامل مسائل پر ہمارے نقطہ نظر میں مشترکات پر مبنی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2023 دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کے لحاظ سے ازحد اہمیت کا حامل ہے۔ اس کا آغاز جنوری 2023 میں پراواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر صدر چندریکاپرساد سنتوکھی کے دورہ ہند سے شروع ہوا، بعد ازاں جون 2023 میں سوری نام کا ان کا اپنا سرکاری دورہ - صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا بیرون ملک دورہ تھا۔ صدر جمہوریہ نے سوری نام میں بھارتیوں کی آمد کی 150 ویں سالگرہ کی خصوصی یادگاری تقریب میں اپنی شرکت اور سوری نام کی حکومت اور عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کو یاد کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور سورینام کے درمیان صحت، آیوروید، زراعت، قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں سمیت دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون میں متعدد امکانات پائے جاتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ پارلیمانی تبادلے اہم ہیں کیونکہ یہ ہماری دونوں جمہوریتوں کے درمیان بات چیت کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس دورے کے دوران وفد کے ارکان بھارت کے مضبوط اور متحرک جمہوری نظام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4464


(Release ID: 2002840) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi