وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے مربوط ٹیسٹ رینج، چاندی پور سے تیز رفتار قابل توسیع ایریئل ٹارگیٹ ’ابھیاس‘  کی کامیاب آزمائشی پرواز انجام دی

Posted On: 05 FEB 2024 5:56PM by PIB Delhi

30 جنوری سے 02 فروری 2024 کے دوران اوڈیشہ کے مربوط ٹیسٹ رینج، چاندی پور سے تنظیم برائے دفاعی تحقیق و ترقی (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے تیز رفتار قابل توسیع ایریئل ٹارگٹ (ایچ ای اے ٹی)- ابھیاس کی چار آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ انجام دیں۔ ان آزمائشوں کو نظرثانی شدہ مضبوط کنفگیوریشن میں چار مختلف مشن اہداف کے ساتھ انجام دیا گیا، اور تخفیف شدہ لانچ ایکسلریشن کی فراہمی کے لیے ایڈوانسڈ سسٹمز لیباریٹری، حیدرآباد کے ذریعہ ڈایزائن کی گئی سنگل بوسٹر کا استعمال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-02-05175701N59W.png

بوسٹر کی محفوظ ریلیز، لانچر کلیئرنس اور لانچ کی رفتار کے مطلوبہ اختتام کو حاصل کرنے جیسے مقاصد حاصل کیے گئے۔ آزمائشی پرواز کے دوران، مختلف پیرامیٹرز جیسے مطلوبہ برداشت، رفتار، چالبازی، اونچائی اور رینج کی کامیابی سے توثیق کی گئی۔

ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی ای) کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا، ابھیاس ہتھیاروں کے نظام کی مشق کے لیے ایک حقیقت پسندانہ خطرے کا منظر پیش کرتا ہے۔ یہ اے ڈی ای کی جانب سے مقامی طور پر بنائے گئے آٹو پائلٹ کی مدد سے خود مختار پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں ریڈار کراس سیکشن، بصری اور انفراریڈ اضافہ کا نظام ہے جو ہتھیاروں کی مشق کے لیے درکار ہے۔ اس میں لیپ ٹاپ پر مبنی گراؤنڈ کنٹرول سسٹم ہے جس کے ساتھ ہوائی جہاز کو مربوط کیا جا سکتا ہے اور پرواز سے پہلے کی جانچ، پرواز کے دوران ڈیٹا ریکارڈنگ، پرواز کے بعد دوبارہ پلے اور پرواز کے بعد کا تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ ابھیاس کو کم از کم لاجسٹکس کی ضرورت ہوتی ہے اور درآمد شدہ مساوی اشیاء کے مقابلے لاگت سے موثر ہے۔

حال ہی میں ٹیسٹ کیے گئے سسٹمز کو پروڈکشن ایجنسیوں - ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) ڈیفنس کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ شناخت شدہ پروڈکشن ایجنسیوں کے ساتھ، ابھیاس پروڈکشن کے لیے تیار ہے۔ یہ نظام برآمداتی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے دوست ممالک کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ابھیاس کی کامیاب آزمائشی پرواز کے لیے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کی ترقی مسلح افواج کے لیے فضائی اہداف کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے نظام کے ڈیزائن، ترقی اور جانچ سے وابستہ ٹیموں کی کوششوں کی ستائش کی۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4460


(Release ID: 2002810) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil