کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے چودہ ریل منصوبے شروع کیے گئے

Posted On: 05 FEB 2024 6:09PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے حال ہی میں کوئلے کی نقل و حمل کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کول لاجسٹکس پالیسی اور مربوط کوئلہ انخلاء منصوبہ شروع کیا ہے۔ حکومت نے نئی ریلوے لائنوں کی تعمیر اور ریلوے نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافہ، فرسٹ مائیل کنکٹیوٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹس، ریل کنکٹیوٹی پروجیکٹس اور ریلوے سائڈنگز کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل کے مسئلے کو حل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انخلاء کی سہولیات/بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ملک کے طویل مدتی پیداواری تخمینہ کے مطابق بنایا گیا ہے۔

کوئلے کے اخراج کو بہتر بنانے کے لیے 14 ریل پروجیکٹوں کو عمل میں لایا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ ریل لائنیں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں اور دیگر تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، وزارت ریلوے نے گرین انرجی کوریڈور پروجیکٹس، ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک پروجیکٹس اور ریل ساگر پروجیکٹس کے تحت کئی ریل پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس کے علاوہ کوئلے کے انخلاء کے لیے کوسٹل شپنگ اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ اطلاع کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 4444


(Release ID: 2002806) Visitor Counter : 75


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Tamil