شہری ہوابازی کی وزارت
ڈیجی یاترا کے ذریعے، مسافر کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (پی آئی آئی) ڈیٹا کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے
پرواز کی روانگی کے 24 گھنٹے بعد ،مسافر کا ذاتی ڈیٹا سسٹم سے صاف کر دیا جاتا ہے
Posted On:
05 FEB 2024 2:45PM by PIB Delhi
ڈیجی یاترا مرکزی حیاتیاتی نظام (ڈی وائی سی ای)، پرائیویسی کے بنیادی اصولوں پر بذریعہ ڈیزائن/ڈیفالٹ بنایا گیا ہے اور مسافر کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (پی آئی آئی) ڈیٹا کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے۔
ڈیجی یاترا کے عمل کو، ڈیٹا کی رازداری اور حفاظتی معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ،سی ای آر ٹی -ان پینل میں شامل ایجنسیوں کے ذریعہ آڈٹ اور سرٹیفیکیشن کا عمل کیا جاتا ہے۔
ڈیجی یاترا سینٹرل ایکو سسٹم کا انتظام ،ڈیجی یاترا فاؤنڈیشن کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جو کہ کمپنیوں کے قانون 2013 کی دفعہ 8 کے تحت بنائی گئی ایک غیر منافع بخش کمپنی ہے اور اس وجہ سے یہ حق معلومات (آر ٹی آئی) ایکٹ کے دائرے میں نہیں آتی ہے۔
ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) نے ایروناٹیکل انفارمیشن سرکلر (اےآئی سی) نمبر 09/2022 بتاریخ 18اپریل2022 کے ذریعے، ڈیجی یاترا کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ ڈی جی یاترا رہنما خطوط، غیر مرکوز موبائل ویلٹ پر مبنی شناخت کے انتظام کے پلیٹ فارم کے لیے فراہم کرتے ہیں۔ مسافر کی ذاتی معلومات مسافر کے موبائل ویلٹ میں محفوظ ہوتی ہیں۔ اسی کو انکرپٹڈ فارمیٹ میں روانگی کے ہوائی اڈے کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے اور پرواز کی روانگی کے 24 گھنٹے بعد سسٹم سے ڈیٹا کو صاف کردیا جاتا ہے۔ یہ ڈیجی یاترا کے نفاذ میں ڈیٹا کے تحفظ کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ مزید، ڈیجی یاترا کے عمل کو ڈیٹا کی رازداری اور حفاظتی معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے، سی ای آر ٹی -ان، پینل میں شامل ایجنسیوں کے ذریعے آڈٹ اور سرٹیفیکیشن کا عمل کیا جاتا ہے۔
یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ش
(U: 4419)
(Release ID: 2002670)
Visitor Counter : 73