الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت @2047 کے اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی  کے موضوع کی جانب  ایک قدم کے طور پر ،اسمارٹ فوڈ گرین اسٹوریج نظام کی صنعت میں منتقلی

Posted On: 05 FEB 2024 12:47PM by PIB Delhi

آئی آئی آئی ٹی دہلی میں منعقدہ "ڈیجیٹل انڈیا فیوچر لیبس  سربراہ کانفرنس- 2024" کےآغاز کی تقریب کے دوران، اسمارٹ فوڈ گرین اسٹوریج نظام (سیفٹی) کے لیے ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا ، جس میں ریڈیو کے ساتھ ٹریس ایبلٹی، آن لائن وزن اور نمی کی پیمائش کے لیے آر ایف آئی ڈی والے اناج کے تھیلوں کی کنویئرائزڈ لوڈنگ اور ان لوڈنگ شامل ہے،اناج میں سے  ریڈیو فریکوئنسی پر مبنی نمی کو  ختم کرنے  کی صلاحیت ہے ، اسےایس اے ایم ای ای آر نے ایم ای آئی ٹی وائی کے زیر اہتمام تیار کیا ہے۔ نظام کی تیاری اورفراہمی  کے لیے ٹیکنالوجی کو میسرز پارس ڈیفنس اینڈ اسپیس ٹیکنالوجی لمیٹڈ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ نظام  میں اناج  کےتقریباً ایک ٹرک  وزن کو 40 منٹ میں سنبھالنے کی صلاحیت ہے۔ (تقریباً وزن: 28 ٹن)۔

الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی، مہارت کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ نیز جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کی موجودگی میں ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے تحقیق و ترقی کی جی سی  محترمہ سنیتا ورما؛ ایس اے ایم ای ای آر کےڈی جی ڈاکٹر پی ایچ راؤ ؛ ایس اے ایم ای ای آرممبئی کے سی آئی  جناب راجیش ہرش؛ ایم ای آئی ٹی وائی  کے سائنسداں ’ڈی‘ڈاکٹر اوم کرشن سنگھ؛ ، پارس ڈیفنس اینڈ اسپیس ٹیکنالوجیز لمیٹڈکے ڈائریکٹر جناب امیت مہاجن اور حکومت کے سینئر عہدیداربھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اسمارٹ فوڈ گرین اسٹوریج نظام کا افتتاح

ایم ای آئی ٹی وائی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کے ذریعہ سیفٹی نظام کے پروٹو ماڈل کی جناب امیت مہاجن ڈائریکٹر پارس ڈیفنس اور اسپیس ٹیکنالوجی لمیٹڈ کو منتقلی

 

 

************

 

 

(ش ح – ا ع – م ش)


(Release ID: 2002586) Visitor Counter : 72