نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

جمہوریہ نمیبیا کے صدر محترم ڈاکٹر ہیگ جی گینگوب کے انتقال پر راجیہ سبھا کے چیئرمین کے تعزیتی پیغام کا متن

Posted On: 05 FEB 2024 1:39PM by PIB Delhi

’’معزز اراکین، مجھے ایوان کو، جمہوریہ نمیبیا کے صدر محترم ڈاکٹر ہیگ جی گینگوب کے افسوسناک انتقال سے آگاہ کرنا ہے۔ وہ ایک مجاہد آزادی ، آزمودہ کارسیاستداں، نمیبیا کے آئین کی تشکیل کرنے والی آئین ساز اسمبلی کے چیئرمین، آزاد نمیبیا کے پہلے وزیر اعظم اور ملک کے تیسرے صدر تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے وقف کر دی تھی۔صدر گینگوب، بھارت کے دوست تھے۔ ستمبر 2022 میں 8 نامیبیا چیتاوں کو ہندوستان منتقل کرنے میں صدر گینگوب کے کردار کی بہت تعریف کی گئی ہے۔‘‘

’’اس ایوان کی جانب سے ہم نمیبیا کی حکومت اور عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے ۔ ‘‘

ہم، محترم ڈاکٹر ہیگ جی گینگوب کے انتقال پر ملال پردلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

************

 

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 4415)



(Release ID: 2002566) Visitor Counter : 72