صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ایمس جودھپور کے چوتھے کانووکیشن میں کلیدی خطاب کیا


ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے ایمس بلاس پور، رشی کیش، گورکھپور، ناگپور، بھونیشور، دیوگھر میں 24 صحت کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا افتتاح کیا اور ایمس جودھپور کے لیے 68 صحت خدمات کا سنگ بنیاد رکھا

ہمارے اسپتال ادویات کے مندر ہیں اور بطور ڈاکٹر ان کی خدمت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

اگر ان تمام بیماریوں میں کریٹیکل کیئر سروس بروقت دستیاب ہو جائے تو ان ہنگامی حالات میں بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

Posted On: 03 FEB 2024 4:15PM by PIB Delhi

’’اگر ان تمام بیماریوں میں اہم دیکھ بھال کی خدمت بروقت دستیاب ہو جائے تو ان ہنگامی حالات میں بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔‘‘ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے راجستھان کے ایمس جودھ پور میں آج چوتھے کانووکیشن میں کہی، جب انہوں نے ایمس بلاس پور، رشی کیش، گورکھپور، ناگپور، بھونیشور، دیوگھر میں 24 صحت سہولیات کا افتتاح کیا اور ایمس جودھپور کے لیے 68 صحت خدمات کا سنگ بنیاد رکھا۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، راجستھان کے وزیر صحت جناب گجیندر سنگھ کھمسر اور راجیہ سبھا کے ایم پی راجندر گہلوت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OMWH.png

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا اور جناب بھجن لال شرما نے مشترکہ طور پر قومی صحت مشن کے تحت 5 ذیلی صحت مراکز، 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت نیشنل ہیلتھ مشن سول ونگ کے 63 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جس میں 7 آیوشمان آروگیہ مندر، رہائشی عمارتوں پر مشتمل 2 اسپتال، ایم این سی یونٹس سمیت نوتعمیر شدہ 3 اسپتال، نوتعمیر شدہ ڈیلیوری روم سمیت 2 اسپتال، 4 جن اوشدھی کیندر، 3 نئے نوتعمیر شدہ بی پی ایچ یو کمرے، 42 سب ہیلتھ سینٹر شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کو پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرا اسٹرکچر مشن کے تحت فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا کے تحت، مرکز-ریاست کے اشتراک کی بنیاد پر، ایس ایم ایس میڈیکل کالج، جے پور کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور قوم کے لیے وقف کیا جائے گا۔ اس میں 5 ڈویژن یعنی کارڈیالوجی، نیورولوجی، نیفرولوجی، نیورو سرجری اور میڈیکل جیرونٹولوجی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NJTL.png

جن صحت کے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:

1. ایمس، بھونیشور میں دھرم شالہ کی عمارت - دھرم شالہ میں 24 عدد کیبن، 468 بستروں (2 بستروں اور 4 بستروں والے کمرے) الگ الگ مرد اور خواتین کے بلاک، کینٹین، وارڈن روم وغیرہ پر مشتمل ہے۔ یہ عمارت مریضوں کے خدمت گار ضرورت مندوں کو پناہ فراہم کرے گی۔

2. نیا ٹراما سنٹر، بھونیشور، کنسلٹیشن رومز، پروسیجر روم، ایم او ٹی، آئی سی یو، وارڈز، سیمینار ہال، کیبن، فیکلٹی روم وغیرہ پر مشتمل ہے۔

3. ڈوئل انرجی لائنر ایکسلریٹر، بھونیشور، جو کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

4. ایمس بلاسپور میں کارڈیک کیتھ لیب کا افتتاح – اس لیب میں فراہم سہولیات دل کی بیماری کے مریضوں جیسے دل کے دورے والے مریضوں کو اعلیٰ معیار کی کارڈیک کیئر فراہم کرنے میں مدد کریں گی، جن میں سے اکثر کو انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی/اسٹین ٹنگ جیسے فوری زندگی بچانے کے طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

5. لانڈری خدمات، ایمس بلاسپور

6. ایم آر آئی سہولت، ایمس دیوی پور، دیوگھر - 3 ٹیسلا مشینیں تشخیصی خدمات کو بڑھانے کے لیے کام کریں گی۔

7. ایمس دیوی پور، دیوگھر میں گرلز ہاسٹل- یہ ہاسٹل 18 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں ہر منزل پر 12 کمرے ہیں۔

8. نائٹ شیلٹر، ایمس گورکھپور غریب مریضوں کے رشتہ داروں کو اسپتال کے احاطے میں آرام کے ساتھ اور سستی قیمت پر رہنے کی جگہ فراہم کرے گا۔

9. شاپنگ کمپلیکس، ایمس گورکھپور - کیمپس کے اندر رہنے والے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے، کیونکہ انہیں دیگر بنیادی خدمات کے ساتھ روزمرہ اور معمول کی اشیاء تک رسائی حاصل ہوگی۔

10. پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندر، ایمس گورکھپور تعلیم اور تشہیر کے ذریعے جنرک ادویات کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا، تاکہ اس تاثر کو دور کیا جاسکے کہ معیار کا مطلب ہے زیادہ قیمت۔

11. پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی کیندر، ایمس جودھپور تعلیم اور تشہیر کے ذریعے جنرک ادویات کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا، تاکہ اس تاثر کو دور کیا جاسکے کہ معیار کا مطلب ہے زیادہ قیمت۔

12. ماڈل ارلی انٹروینشن سینٹر فار نیونیٹولوجی، ایمس جودھپور قومی اہمیت کی حامل ایمس جودھپور میں ایک اہم سہولت ہے۔

13. کمپری ہنسیو لیکٹیشن مینجمنٹ سینٹر، ایمس جودھپور ان بچوں کے لیے غذائیت فراہم کرے گا جو اپنی ماں کا دودھ پینے سے محروم ہیں۔

14. پی ای ٹی – سی ٹی  + ایس پی ای سی ٹی – سی ٹی، ایمس جودھپور دماغی امراض، دل کے مسائل اور ہڈیوں کے امراض کی تشخیص اور نگرانی کی سہولت فراہم کرے گا۔

15. بی ایس ایل – 3 لیب (وی آر ڈی ایل)، ایمس جودھپور عام وائرل بیماریوں پر سیرولوجیکل اور مالیکیولر تشخیص اور تحقیق کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

16. اسٹوڈنٹس ہاسٹل، ایمس جودھپور

17. اسٹوڈنٹ ایکٹیویٹی سنٹر، ایمس جودھپور

18. ٹائپ V فیکلٹی ہاؤسز، ایمس جودھپور

19. سینٹرل اینیمل ہاؤس، ایمس جودھپور

20. سی ایس ایس ٹی سروس، ایمس ناگپور آپریشن کے لیے سامان مہیا کرتی ہے۔

21. اسکل لیب، ایمس ناگپور طلباء کے سیکھنے میں سہولت فراہم کرنے اور اسے بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔

22. ٹراما آئی سی یو، ایمس رشی کیش ہنگامی پروسیجر کے لیے بہترین علاج فراہم کرے گا۔

23. اسکول آف پبلک ہیلتھ، ایمس رشی کیش ہندوستان میں صحت عامہ کے وسیع نظام کے درمیانی سطح کے منیجرز میں عدم توازن کو کم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00448C9.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005H0DH.png

ڈاکٹر مانڈویا نے ہونہار طلباء کو ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے گولڈ میڈل سے نوازا۔ یہ تقریب میڈیکل، نرسنگ انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور سپر اسپیشلٹی کورسز میں اپنی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء میں ڈگریوں کی تقسیم کے ساتھ منائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0063JO5.png

آیوشمان بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کا اعادہ کرتے ہوئے جہاں صحت کی سہولیات ہر شہری کے لیے سستی، قابل رسائی اور دستیاب ہوں اور ہر ایک کو یکساں معیار کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میسر ہوں، ڈاکٹر مانڈویا نے طبی تعلیم کی توسیع اور بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے اسپتال ادویات کے مندر ہیں، اور بحیثیت ڈاکٹر ان کی خدمت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔‘‘

مزید وضاحت کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویا نے بتایا کہ صحت کی سہولیات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، جیسے کہ 16 نئے ایمس اداروں کا اضافہ جو غریبوں کو مفت علاج فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی 1,60,00 سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر کا قیام جو ایک انسدادی اور جامع طریقہ اختیار کرتے ہیں۔ انسدادی اسکریننگ، طرز زندگی کی تعلیم اور تندرستی کے اجزاء وغیرہ۔

ڈاکٹر مانڈویا نے سیکل سیل کے خاتمے کے پروگرام، ٹی بی فری انڈیا مہم جیسے اقدامات پر زور دیا، جس سے ملک کے ٹی بی کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد منسلک ہوئی ہے، نی-کشے متروں کے ذریعہ اپنایا جا رہا ہے اور جو آیوشمان بھارت کے ہدف کے حصول کے مماثل ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما نے صحت کے لیے فعال نقطہ نظر کی تعریف کی، جس میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی رسائی اور دستیابی کو بڑھانے کے لیے تبدیلی کی شدت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007SAGQ.png

صحت اقدامات کے اثرات کی تعریف کرتے ہوئے، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ’’ہندوستان میں ہونے والی تبدیلی کا پوری دنیا پر معنی خیز اثر ہے اور ہمیں اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور دنیا کی خدمت کے لیے اپنے طبی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ‘‘

تقریب میں محترمہ شبھرا سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، حکومت راجستھان، ڈاکٹر ایس ایس اگروال، ڈائریکٹر ایمس جودھپور، سینئر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ ایمس کے ایگزیکٹیو، ڈین، فیکلٹی اور گریجویٹ طلباء نے شرکت کی۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.4392


(Release ID: 2002355) Visitor Counter : 88