وزارتِ تعلیم

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو این آئی ٹی گوا کیمپس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 03 FEB 2024 3:48PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی منگل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی) ،گوا کے مستقل کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ توقع ہے کہ ورچوئل وسیلے سے ہونے والے اس افتتاح میں گوا کے معزز گورنر جناب شری دھرن پلائی ، گوا کے وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت، تعلیم و ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک ، رکن پارلیمنٹ جناب فرانسسکو سارڈینہا ، اور قائد حزب اختلاف اور کنکولم کے ایم ایل اے جناب یوری الیماؤ شرکت کریں گے۔  

اس پروجیکٹ کا تصور گوا کے سابق وزیر اعلی آنجہانی ڈاکٹر منوہر پاریکر نے کیا تھا جو ریاست میں قومی اہمیت کا ایک ادارہ قائم کرنا چاہتے تھے جو گوا میں تعلیمی منزل کے طور پر کام دے سکے۔

این آئی ٹی گوا نے 2010 میں گوا انجینئرنگ کالج، فارماگوڈی، پونڈا، گوا کے احاطے میں اپنے ٹرانزٹ کیمپس میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ وزارت تعلیم کی مدد سے 2023 میں جنوبی گوا کے کنکولم میں اس انسٹی ٹیوٹ نے آہستہ آہستہ مکمل شکل اختیار کرلی۔ اس کے مستقل کیمپس کے لیے گوا حکومت نے جولائی 2017میں کنکولم گاؤں میں 456767 مربع میٹر (113  ایکڑ) زمین منتقل کی تھی۔ کیمپس کا سنگ بنیاد گوا کے اس وقت کے وزیر اعلی ٰ ڈاکٹر منوہر پاریکر نے 15 دسمبر، 2018 کو اس وقت کے انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کی موجودگی میں رکھا تھا۔

مئی 2019 میں این آئی ٹی گوا کیمپس کی تعمیر کی منصوبہ بندی سی پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ پروجیکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے طور پر شروع کی گئی تھی اور 46 ایکڑ اراضی پر کام کے پہلے مرحلے کا تصور کیا گیا تھا۔ کیمپس کی تعمیر آر سی سی پری کاسٹ 3 ایس ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ کیمپس کا کل بلٹ اپ ایریا 70750 مربع میٹر ہے ، جس کی تعمیر کی لاگت 390.83 کروڑ روپے ہے اور اس میں 1،260 طلبہ رہ سکتے ہیں۔

کیمپس میں مختلف سہولیات موجود ہیں جیسے ٹیوٹوریل کمپلیکس، ڈپارٹمنٹل کمپلیکس، سیمینار کمپلیکس، ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس، ہاسٹل، ہیلتھ سینٹر، اسٹاف کوارٹرز، ایمینیٹی سینٹر اور اسپورٹس گراؤنڈ وغیرہ۔

کیمپس میں بہت سی ماحول دوست خصوصیات ہیں جیسے شمسی پلانٹ ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ، پانی کی بچت کی فٹنگ اور سینیٹری ویئر میں فکسچر ، موثر برقی روشنی ، اور شمسی توانائی سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹس۔ تعمیر کے دوران ریاست میں موسمی حالات کے لیے سازگار باغبانی کے کام میں شمسی پینل اور مقامی پلانٹس کی تنصیب شامل کی گئی ہے۔ عمارتوں کو بجلی کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے اچھی قدرتی وینٹیلیشن اور روشنی فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4383



(Release ID: 2002250) Visitor Counter : 60