جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ڈی اے نے جامع چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا، کاروبار کی توسیع اور لاگت میں کمی کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا

Posted On: 02 FEB 2024 8:04PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے اپنے نالج پارٹنر بوسٹن کنسلٹنگ گروپ (بی سی جی) کے ساتھ شراکت میں، آج 2 فروری 2024 کو گروگرام میں ایک جامع  میٹنگ بلائی، جس میں کاروبار کی توسیع کے کلیدی پہلوؤں اور فنڈ کے استعمال  میں لاگت میں کمی کے مقصد پر توجہ مرکوز کی گئی۔

آئی آر ڈی اے کی حکمت عملی کی ٹیم نے کلیدی کارکردگی کے اشارے (کے پی آئیز) پر ایک جامع رپورٹ کو شامل کرتے ہوئے اپنے اقدامات پیش کیے اور آئی ٹی پر مبنی اضافہ تجویز کیا ،جس کا مقصد مجموعی کارکردگی اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ ممکنہ چیلنجوں کے درمیان مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط بازیابی ایکشن پلان کی تشکیل کے ساتھ متوقع مجموعی غیر کارکردگی والے اثاثوں پر بات چیت بھی شامل تھی۔

جامع میٹنگ نے بڑے پیمانے پر خوردہ شعبے کا احاطہ کیا اور دیگر چیزوں کے ساتھ خوردہ ترقی کے لیے آئی آر ڈی اے کی مجوزہ حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔ بات چیت کا مرکزی موضوع فنڈز کی لاگت کو کم کرنے کے اقدامات کا نفاذ تھا۔ قیادت کی ٹیم نے ملکی اور غیر ملکی خطوط کا مکمل جائزہ لیا، اضافی لیکویڈیٹی سے نمٹنے کے لیے بانڈز کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملیوں کی تلاش کی۔

جامع میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے، آئی آر ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) شری پردیپ کمار داس نے مضبوط پیشرفت کے تئیں تنظیم کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس، مالی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اہداف کے حصول کے لیے آئی آر ڈی اے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔‘‘آج کی بات چیت نہ صرف اپنے مخصوص اہداف کو پورا کرنے بلکہ اس سے تجاوز کرنے کے لیے ہماری مسلسل لگن کو واضح کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے جامع اقدامات نہ صرف آئی آر ڈی اے کے مستقبل کی تشکیل کریں گے، بلکہ ملک میں ایک پائیدار اور متحرک قابل تجدید توانائی کے منظر نامے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے’’۔

یہ میٹنگ آئی آر ڈی اے کی جانب سے حکومت ہند کے وژن اور اہداف کے مطابق، قابل تجدید توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کے پختہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

*****

U.No.4368

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 2002227) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Punjabi