قانون اور انصاف کی وزارت

ون نیشن ون الیکشن سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج ہوگا


مشاورت کا عمل جاری ہے

Posted On: 02 FEB 2024 5:18PM by PIB Delhi

 سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں ون نیشن ون الیکشن سے متعلق اعلی سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے آج جودھپور آفیسرز ہاسٹل نئی دہلی میں اپنے دفتر میں اپنی پانچویں میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں 15 ویں فینانس کمیشن کے سابق چیئرمین جناب این کے سنگھ، لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ اور سابق چیف ویجیلنس کمشنر جناب سنجے کوٹھاری نے شرکت کی۔

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے وفد میں ڈائرکٹر جنرل چندرجیت بنرجی، صدر آر دنیش، نامزد صدر سنجیو پوری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ماروت سین گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل امیتا سرکار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب بینوئے جاب اور چیف اکنامک اسٹریٹجی اینڈ پروجیکٹ کوآرڈینیشن جناب جی شریواستو شامل تھے۔ جس کے بعد انھوں نے ایک رسمی یادداشت پیش کی۔

ایچ ایل سی کے چیئرمین جناب کووند نے آج بہار حکومت کے وزیر اور بھارتی عوام مورچہ کے قومی چیئرمین ڈاکٹر سنتوش کمار سمن سے بھی بات چیت کی جنہوں نے ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اپنی پارٹی کا نقطہ نظر پیش کیا۔

گزشتہ روز ، یعنی یکم فروری کو، اپنی میٹنگوں میں ، جناب کووند نے لوک سبھا میں شیوسینا پارٹی (ایکناتھ سمبھاجی شندے) کے رکن پارلیمنٹ جناب راہل شیوالے، رکن پارلیمنٹ جناب راجندر گاوت، رکن پارلیمنٹ جناب شری رنگ برنے اور جناب آشیش کلکرنی کے ساتھ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اپنی مشاورت کے ایک حصے کے طور پر بات چیت کی، جنہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے پیش کی۔ مسٹر کووند نے کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس پرکاش شریواستو، بمبئی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس آر ڈی دھنوکا اور دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اجیت پرکاش شاہ کے ساتھ بھی کل مشاورت کی تاکہ ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے بارے میں ان کے خیالات کو سمجھا جا سکے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4339



(Release ID: 2002078) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi