قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے لاء کمیشن نے ”مجرمانہ ہتک عزت کا قانون“ کے عنوان سے اپنی رپورٹ نمبر 285 پیش کی

Posted On: 02 FEB 2024 6:40PM by PIB Delhi

ہندوستان کے 22ویں لاء کمیشن نے ”مجرمانہ ہتک عزت کا قانون“ کے عنوان سے اپنی رپورٹ نمبر 285 حکومت ہند کو پیش کی ہے۔

لاء کمیشن کو 4 اگست 2017 کے خط کے ذریعے وزارت قانون و انصاف کی طرف سے ایک حوالہ موصول ہوا تھا، جس میں کمیشن سے ہتک عزت کے قوانین سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لینے اور اس پر سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

حوالہ کی پیروی میں، 22ویں لاء کمیشن نے ہتک عزت کے قانون کی تاریخ کا تجزیہ کرتے ہوئے، پورے ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کے ساتھ اس کے تعلقات، اور عدالتوں کے ذریعے دیے گئے مختلف فیصلوں کا تجزیہ کیا۔ کمیشن نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ عزت نفس کے حق اور آزادی اظہار اور اظہار رائے کے حق کے درمیان تعلق کا بھی مطالعہ کیا اور یہ بھی کہ دونوں کو کس طرح متوازن رکھنے کی ضرورت ہے۔ مزید، کمیشن نے مختلف دائرہ اختیار میں مجرمانہ ہتک عزت کے علاج کا جائزہ لیا۔

معزز سپریم کورٹ کو سبرامنیم سوامی بمقابلہ یونین آف انڈیا [(2016) 7 SCC 221] میں مجرمانہ ہتک عزت کی آئینی حیثیت کی جانچ کرنے کا موقع بھی ملا۔ اس مسئلے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد، معزز سپریم کورٹ نے تعزیرات ہند 1860 کی دفعہ 499 کے چیلنج کو مسترد کر دیا، اور اسے آئینی طور پر درست قرار دیا کیونکہ یہ آرٹیکل 19(2) کے تحت آرٹیکل 19(1)(a) میں درج تقریر اور اظہار رائے کی آزادی پر ایک معقول پابندی ہے۔

مندرجہ بالا پر گہرائی سے غور کرنے کے بعد، کمیشن سفارش کرتا ہے کہ ملک میں فوجداری قوانین کی اسکیم کے اندر مجرمانہ ہتک عزت کو برقرار رکھا جائے۔ اس سلسلے میں، یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ عزت نفس کا حق آئین ہند کے آرٹیکل 21 سے آتا ہے، اور حق زندگی اور شخصی آزادی کا ایک پہلو ہونے کے ناطے، اسے ہتک آمیز تقریر اور الزامات سے مناسب طور پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

02-02-2024

U: 4336


(Release ID: 2002072) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Punjabi