جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

حکومت نے تمل ناڈو کے ساحل پر 4 گیگاواٹ آف شور ونڈ انرجی پروجیکٹس کی ترقی کے لیے بولیاں طلب کی ہیں

Posted On: 02 FEB 2024 5:33PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 4 گیگا واٹ کی کل صلاحیت کی آف شور ونڈ انرجی کی ترقی کے لیے بولیاں طلب کی ہیں۔ بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے، تمل ناڈو کے ساحل سے دور آف شور ونڈ پاور پروجیکٹس کی ترقی کے لیے کھلی رسائی کی بنیاد پر 1 گیگا واٹ کے چار بلاکس کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ اس انتظام کے تحت، ہر بلاک کے لیے بولی جیتنے والے ڈیولپرز 1 گیگا واٹ آف شور ونڈ انرجی کی گنجائش قائم کریں گے اور کھلی رسائی کے نظام کے تحت صارفین کو براہ راست بجلی فروخت کریں گے۔ کھلی رسائی کی بولیوں کے تحت کوئی وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) نہیں دی جاتی ہے، اور پیدا کی جانے والی قابل تجدید توانائی ایسی صنعتوں کو فروخت کی جائے گی جو اس وقت اعلیٰ ٹیرف بینڈ میں ہیں۔

ماورائے ساحل ہوا کے بہت سے فوائد ہیں؛ یہ زمین کی دستیابی کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔ اس میں اعلی صلاحیت کے استعمال کا فنکشن (سی یو ایف) ہے - جو تقریباً 50 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ یہ کہ ماورائے ساحل ونڈ ٹربائن کی افادیت ساحل پر چلنے والی ونڈ ٹربائن سے زیادہ ہوتی ہے۔ ہر ایک ٹربائن 15 میگاواٹ کی ہوتی ہے۔

آف شور ونڈ انرجی بولیوں کو سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کے ذریعے طلب کیا گیا ہے، جو حکومت ہند کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔ تمام ضروری ماحولیاتی منظوری حاصل کرنے کے بعد بولیاں طلب کی جا رہی ہیں۔ ٹینڈر طلب کرنے والی نوٹس یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

ہندوستان پہلے ہی قابل تجدید توانائی میں عالمی رہنما بن کر ابھرا ہے۔ یہ قدم ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے سفر کو ایک اور جہت میں لے جائے گا۔

آف شور ونڈ انرجی پر مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کریں: https://mnre.gov.in/off-shore-wind/

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

02-02-2024

U: 4327



(Release ID: 2002028) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil