قانون اور انصاف کی وزارت

ہندوستان کے لاء کمیشن نے ”عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے قانون پر نظر ثانی“ کے عنوان سے اپنی رپورٹ پیش کی

Posted On: 02 FEB 2024 5:28PM by PIB Delhi

ہندوستان کے 22ویں لاء کمیشن نے ”عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے قانون پر نظر ثانی“ کے عنوان سے اپنی رپورٹ نمبر 284 حکومت ہند کو پیش کیا ہے۔

سرکاری املاک کی تباہی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان اور عام لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔

معاملے کی سنگینی اور سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصان کو ذہن میں رکھتے ہوئے، 22ویں لاء کمیشن نے اس رپورٹ کو تیار کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ اسی کی پیروی میں، کمیشن نے اس موضوع کا ایک وسیع مطالعہ کیا، مختلف متعلقہ آئینی اور قانونی دفعات، ملک بھر کی عدالتوں کے متعدد عدالتی فیصلوں اور عوامی املاک کو بڑے پیمانے پر تباہ کرنے کے واقعات کا تجزیہ کیا۔

اس پر گہرائی سے غور و خوض کرنے کے بعد، کمیشن نے عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کے ایکٹ 1984 میں ترامیم کی سفارش کی ہے۔ کمیشن نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ عوامی املاک کو طویل عرصے تک جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈالنے کے معاملے سے نمٹنے کے لیے ایک الگ قانون بنایا جا سکتا ہے یا اس کے لیے بھارتی نیائے سنہتا یا انڈین پینل کوڈ میں ضروری ترامیم کی جا سکتی ہیں۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4326



(Release ID: 2002020) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Punjabi