صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

طبی تعلیم میں حاصل کی گئی پیش رفت


سال2014 سے قبل میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 تھی جو اب بڑھ کر 706 ہوگئی ہے ۔ اس طرح 82فیصد کا اضافہ ہوا

سال 2014 سے پہلے ایم بی بی ایس کی 51348 سیٹیں تھیں جو اب بڑھ کر 108940 ہوگئی ہیں ۔ اس طرح ایم بی بی ایس کی سیٹوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

سال 2014 سے پہلے پی جی کی سیٹیں 31185 تھیں جو فی الحال 70645 ہوگئی ہیں ۔ اس طرح پی جی کی سیٹوں میں 127فیصد سیٹوں کا اضافہ درج کیا گیا

منظور شدہ 157 طبی کالجوں میں سےفی الحال 108 نئے طبی کالج کالجز میں کام کاج ہورہا ہے

22 ایمس میں سے 19 میں سے انڈر گریجویٹ کورسیز شروع ہوگئے ہیں

Posted On: 02 FEB 2024 3:11PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے میڈیکل کالجوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ایم بی بی ایس / پی جی سیٹوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ میڈیکل کالجوں میں82 فیصد اضافہ ہو اہے یعنی  2014 سے پہلے میڈیکل کالجوں کی تعداد 387  تھی جو اب بڑھ کر  706 ہو گئی ہے۔اسی طرح  2014 سے پہلے ایم بی بی ایس کی 51,348 سیٹیں  تھیں جو اب بڑھ کر 1,08,940ہوگئی ہیں اس طرح  اس میں 112فیصد کا اضافہ ہو۔پی جی  کی سیٹیں  2014 سے پہلے31,185  تھیں جو اب 70,645 ہوگئی ہیں اس طرح پی جی کی سیٹوں میں بھی 127فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت غیر مستحق علاقوں اور امنگوں والے ضلعوں کے لئے ترجیح کے ساتھ موجودہ ضلع اور ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس) کا انتظام کرتی ہے۔  جہاں شمال مشرق اورخصوصی زمرے کی ریاستوں کے لئے 90:10 کے تناسب  اور دیگر کے لیے60:40 کے تناسب سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان فنڈ مشترک کرنے کے ساتھ موجودہ سرکاری یا پرایئوٹ کالج نہیں ہیں۔اس اسکیم کے تحت تمام 157 میڈیکل کالجوں کو تین مرحلوں میں منظوری دی گئی ہے، ان میں سے 108 میڈیکل کالج فعال ہو چکے ہیں۔ اسکیم کے تحت منظور شدہ میڈیکل کالجوں کی ریاست وار اور سال وار تفصیلات اور پچھلے تین سالوں میں ان کالجوں کو جاری کیے گئے فنڈز درج ذیل ہیں:

موجودہ ضلع/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام' کے لیے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے تحت منظور شدہ 157 میڈیکل کالجوں کی ریاست کے اعتبار سے  تفصیلات:

 

 

نمبر شمار

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

کالجوں کی تعداد

اضلاع

 

مرحلہ 1- (58)

 

1

انڈومان نکو بار جزائر

1

پورٹ بلیئر

 

2

اروناچل پردیش

1

نہرلگن

 

3

آسام

4

دھوبری، ناگون، شمالی لکھیم پور، دیفو

 

4

بہار

3

پورنیہ، سرن (چھپرا)، سمستی پور

 

5

چھتیس گڑھ

2

راج ناندگاؤں، سرگوجا

 

6

ہماچل پردیش

3

چمبہ، حمیر پور، ناہن (سرمور)

 

7

ہریانہ

1

بھیوانی

 

8

جھارکھنڈ

3

دمکا، ہزاری باغ، پلامو (ڈالٹن گنج)

 

9

جموں و کشمیر

5

اننت ناگ، بارہمولہ، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ

 

10

مدھیہ پردیش

7

دتیا، کھنڈوا، رتلام، شاہدول، ودیشا، چندواڑہ، شیو پوری

 

11

مہاراشٹر

1

گونڈیا۔

 

12

میگھالیہ

1

مغربی گارو ہلز (تورا))

 

13

میزورم

1

فالکون

 

14

ناگالینڈ

1

                                                                          ناگا ہسپتال (کوہیما)

 

15

اوڈیشہ

5

بالاسور، باری پاڑا (میوربھنج)، بولانگیر، کوراپٹ، پوری

 

16

پنجاب

1

ایس اے ایس نگر

 

17

راجستھان

7

بارمیر، بھرت پور، بھیلواڑہ، چورو، ڈنگر پور، پالی، سیکر

 

18

اتر پردیش

5

بستی، فیض آباد، فیروز آباد، شاہجہاں پور، بہرائچ

 

19

اتراکھنڈ

1

الموڑہ

 

20

مغربی بنگال

5

بیر بھوم (رام پور ہیٹ)، کوچ بہار، ڈائمنڈ ہاربر، پرولیا، رائے گنج (شمالی دیناج پور)

 

فیز 11-(24)

 

 

1

بہار

5

سیتامڑھی، جھانجھر پور، سیوان، بکسر، جموئی

 

2

جھارکھنڈ

2

کوڈرما، چائی باسا (سنگھ بھوم)

 

3

مدھیہ پردیش

1

ستنا

 

4

اوڈیشہ

1

جاج پور

 

5

راجستھان

1

دھول پور

 

6

اتر پردیش

8

ایٹا، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، فتح پور، سدھارتھ نگر (ڈومریا گنج)، دیوریا، غازی پور، مرزا پور

 

7

مغربی بنگال

5

باراسات، اولوبیریا، آرام باغ، جھارگرام، تملوک

 

8

سکم

1

گنگ ٹوک

 

مرحلہ111-(75)

1

آندھرا پردیش

3

پڈوگورلہ، پڈیرو، مچلی پٹنم

2

آسام

1

کوکراجھار

3

چھتیس گڑھ

3

کوربا، مہاسمنڈ، کانکیر

4

گجرات

5

نرمدا، نوساری، پنچ محل، پوربندر، موربی

5

جموں و کشمیر

2

ادھم پور، ہندواڑہ (ضلع کپواڑہ)

6

کرناٹک

4

چک مگلورو، ہاویری، یادگیری، چکبالا پورہ

7

لداخ

1

لیہہ

8

مدھیہ پردیش

6

راج گڑھ، منڈلا، نیمچ، مندسور، شیوپور، سنگرولی

9

مہاراشٹر

1

نندوربار

10

منی پور

1

چورا چند پور

11

ناگالینڈ

1

مون

12

اوڈیشہ

1

کالاہندی

13

پنجاب

2

کپورتھلا، ہوشیار پور

14

راجستھان

15

الور، باران، بنسواڑہ، چتور گڑھ، جیسلمیر، کرولی،

15

اتراکھنڈ

3

رودرپور (ضلع ادھم سنگھ نگر)، پتھورا گڑھ، ہریدوار

16

اتر پردیش

14

بجنور، کشی نگر، سلطان پور، گونڈہ، للت پور، لکھیم پور کھیری، چندولی، بلند شہر، سون بھدر، پیلی بھیت، اوریا، کانپور دیہات، کوشامبی، امیٹھی

17

تمل ناڈو

11

تروپور، نیلگیرس، رامناتھ پورم، نمککل، ڈنڈیگل،

وردھونگر، کرشنا گری،تھیروولور،ناگا پٹنم۔ اریا لو،کلاکروچی

18

مغربی بنگال

1

جلپائی گڑی

اس کے علاوہ نئے ایمس کے قیام کے لیے سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت 22 ایمس کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 19 میں انڈر گریجویٹ کورسز شروع ہو چکے ہیں۔

***

ش ح۔ ح ا  ۔ ج

Uno-4312



(Release ID: 2001968) Visitor Counter : 34


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi