قانون اور انصاف کی وزارت
ہائی کورٹس میں ہندی کا فروغ
اے آئی سے لیس لیگل ٹرانسلیشن ایڈوائزری کمیٹی ،اے آئی ٹول کا استعمال کرتے ہوئے مقامی زبانوں میں ای-ایس سی آر فیصلوں کے ترجمہ میں مدد کررہی ہے
سپریم کورٹ کے 31,184 فیصلوں کا 16 زبانوں میں ترجمہ کیاگیا
ہائی کورٹس کے 4,983 فیصلوں کا مقامی زبان میں ترجمہ کیا گیا
Posted On:
02 FEB 2024 3:57PM by PIB Delhi
جہاں تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کا تعلق ہے، آئین ہند کا آرٹیکل 348(1)(اے) کہتا ہے کہ ان عدالتوں میں تمام کارروائی انگریزی زبان میں ہونی چاہیئے۔ تاہم، ہندوستان کے آئین کا آرٹیکل 348 (2) یہ گنجائش فراہم کرتا ہے کہ کسی ریاست کا گورنر، صدر سے حاصل کردہ رضامندی کے بعد، ریاست کی ہائی کورٹ کی پرنسپل کی سیٹ کی کارروائیوں میں ہندی زبان، یا ریاست میں سرکاری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی کسی دوسری زبان کے استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری زبان ایکٹ، 1963 کے سیکشن 7 میں کہا گیا ہے کہ کسی ریاست کا گورنر، صدر سے حاصل شدہ رضامندی سے، کسی بھی فیصلے، حکم نامے یا حکم کے مقاصدکے لئےجو اس ریاست کے لیے ہائی کورٹ کے ذریعے پاس کیے گئے تھے یا کئے گئے ہیں،انگریزی زبان کے علاوہ، ہندی یا ریاست کی سرکاری زبان کے استعمال کی اجازت دے سکتا ہےاور جہاں کوئی فیصلہ، حکم نامہ یا حکم ایسی کسی زبان (انگریزی زبان کے علاوہ) میں دیا گیا تھا یا دیا گیا ہے، اس کے ساتھ اس کا ترجمہ بھی ہونا چاہیے۔
کابینہ کمیٹی کے مورخہ 21.05.1965 کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ میں انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کے استعمال سے متعلق کسی بھی تجویز پر معزز چیف جسٹس آف انڈیا کی رضامندی حاصل کی جانی چاہیئے۔
راجستھان کی ہائی کورٹ کی کارروائی میں ہندی کے استعمال کی اجازت 1950 میں آئین کے آرٹیکل 348(2) کے تحت دی گئی تھی۔ کابینہ کمیٹی کے 21.05.1965 کے فیصلے کے بعد جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے، چیف جسٹس آف انڈیا کی مشاورت سے اتر پردیش (1969)، مدھیہ پردیش (1971) اور بہار (1972)کی ہائی کورٹس میں ہندی کے استعمال کااختیار دیا گیا تھا۔
جیسا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے، عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا نے اے آئی ٹول کا استعمال کرتے ہوئے مقامی زبانوں میں ایس سی آر فیصلوں کے ترجمہ کے لیے اے آئی سے لیس لیگل ٹرانسلیشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی عزت مآب مسٹر جسٹس ابھے ایس اوکا، جج سپریم کورٹ آف انڈیا ہیں۔ 02.12.2023 تک، اے آئی ترجمے کے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے، سپریم کورٹ کے 31,184 فیصلوں کا 16 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے، جن میں ہندی (21,908)، پنجابی (3،574)، کنڑ (1،898)، تامل (1،172)، گجراتی (1،110)، مراٹھی (765)، تیلگو (334)، ملیالم (239)، اوڈیا (104)، بنگالی (39) نیپالی (27)، اردو (06)، آسامی (05)، گارو (01)، کھاسی (01)، کونکنی (01) شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے 02.12.2023 تک 16 زبانوں میں ترجمہ کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے ای-ایس سی آر پورٹل پر دستیاب ہیں۔
اسی طرح کی ایک کمیٹی تمام ہائی کورٹس میں تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی متعلقہ ہائی کورٹس کے ججز کریں گے۔ ابھی تک، سپریم کورٹ 16 مقامی زبانوں میں ای-ایس سی آر فیصلوں کا ترجمہ کرنے میں ہائی کورٹس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ ہائی کورٹس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 4,983 فیصلوں کا مقامی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے اور ہائی کورٹس نے انھیں اپنی متعلقہ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیاہے۔
یہ معلومات آج قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت؛ ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*********
(ش ح۔وا۔ع آ)
U-4316
(Release ID: 2001964)
Visitor Counter : 91