وزارت دفاع
دفاعی افواج میں خواتین کی نمائندگی
Posted On:
02 FEB 2024 3:37PM by PIB Delhi
خواتین کومسلح افواج میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، حکومت اور تینوں خدمات کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات ذیل میں دیئے گئے ہیں:
(1) خواتین افسران کے لیے مستقل کمیشن (ڈبلیو اوز)
- 12 آرمز اینڈ سروسز (آرمی میڈیکل کور، آرمی ڈینٹل کور اور ملٹری نرسنگ سروس کے علاوہ) خواتین افسران کو مستقل کمیشن (پی سی) دیا جا رہا ہے جہاں انھیں کمیشنڈ کیا جاتا ہے۔
- خواتین افسروں کوسمندری بیڑوں کے جنگی جہازوں پر اور ہندوستانی بحریہ میں اسپیشل نیول ایئر آپریشن (این اے او) آفیسرز کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
- خواتین افسروں کو تمام جنگی رولز میں شامل کرنے کی تجرباتی اسکیم، آئی اے ایف کی طرف سے 2015 میں شروع کی گئی تھی، اسے سال 2022 میں مستقل اسکیم بنادیا گیاہے۔
(2) نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں خواتین کیڈٹس
مسلح افواج نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں خواتین امیدواروں کے لیے داخلہ کھول دیا ہے۔ خواتین کیڈٹس کے پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے بیچ نے بالترتیب جولائی 2022، جنوری 2023، جولائی 2023 اور جنوری 2024 سے این ڈی اے میں تربیت شروع کردی ہے۔ تنظیم، تمام ضروری انتظامی، تربیتی اور پالیسی میں تبدیلیاں کرنے کے لیے جامع اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
(3) کمان جاتی تقرریاں
خواتین افسروں کو کرنل (سلیکٹ گریڈ) کے عہدے کے لیے غور کیا جا رہا ہے اور ان کی کمان جاتی تقرریاں کی جا رہی ہے۔ ان خواتین کے کیریئر کی ترقی میں کسی بھی رکاوٹ کے امکان کو ختم کرنے کے لئے کچھ چھوٹ بھی دی گئی ہے،جو عبوری مدت کے دوران لازمی کیریئر کورسز کو پورا نہیں کرسکی ہیں۔
(4) تینوں خدمات میں اگنی ویر کے طور پر خواتین کا داخلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔
یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب وی کے سری کندن کو ا یک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.4313
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2001872)
Visitor Counter : 69