شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کی مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ایودھیا سے 8 نئی پروازوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا


نئی پرواز کے راستے ایودھیا کو دہلی، چنئی، احمد آباد، جے پور، پٹنہ، دربھنگہ، ممبئی اور بنگلور سے جوڑتے ہیں

 اتر پردیش میں جلد ہی 16 ہوائی اڈے ہوں گے جن میں عالمی معیار کا جیور گرین فیلڈ ہوائی اڈہ بھی شامل ہے: جناب سندھیا

Posted On: 01 FEB 2024 7:27PM by PIB Delhi

مقدس شہر ایودھیا کے لیے ہوائی رابطہ بڑھانے اور مسافروں کی آمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج اتر پردیش کے ایودھیا کے لیے 8 نئے فلائٹ روٹ کا  ورچوئل انداز میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور شہری ہوا بازی اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) کی موجودگی میں افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JQFP.jpg

نئے فلائٹ روٹس ایودھیا کو دہلی، چنئی، احمد آباد، جے پور، پٹنہ، دربھنگہ، ممبئی اور بنگلور سے جوڑیں گے۔

رام مندر کی حالیہ تقریب پران پرتیشتھا سے پیدا ہونے والی بے پناہ مانگ نے ایودھیا کی سیاحت کی صلاحیت کو بڑھایا ہے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے ایک نئی راہ تیار کی ہے۔

ایودھیا ہوائی اڈہ رام مندر سے جڑی اپنی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے

اس موقع پر جناب سندھیا نے کہا، ''ایودھیا کوئی عام منزل نہیں ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے بھگوان رام کے عقیدت مندوں کا عقیدہ اس سے جڑا ہوا ہے۔ ہوائی اڈہ سیاحوں کے لیے شہر کا پہلا تعارف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے، ایودھیادھام کو رامائن کی کہانیوں کی عکاسی کرنے والے آرٹ ورک کے ساتھ اپنی ثقافت کی عکاسی کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I9XG.jpg

جناب سندھیا نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اتر پردیش میں آپریشنل ہوائی اڈوں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔ پانچ اور ہوائی اڈے جلد ہی کام کرنا شروع کر دیں گے، اور سال کے آخر تک ریاست میں ہوائی اڈوں کی کل تعداد 16 ہو جائے گی جس میں عالمی معیار کا جیور گرین فیلڈ ہوائی اڈہ بھی شامل ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ کوئی بھی ایئر لائن نہیں بچے گی جو ایودھیا سے کام نہیں کرے گا۔

 

اسپائس جیٹ ان روٹ پر درج ذیل شیڈول کے مطابق کام کرے گا۔

پروازیں

روانگی

آمد

تعداد

دہلی-ایودھیا

10:40

12:00

روزانہ(سوائے بدھ کے)

ایودھیا- دہلی

08:40

10:00

روزانہ(سوائے بدھ کے)

چنئی-ایودھیا

12:40

15:15

روزانہ

ایودھیا-چنئی

16:00

19:20

روزانہ

احمد آباد -ایودھیا

06:00

08:00

روزانہ(سوائے بدھ کے)

ایودھیا-احمد آباد

12:30

14:25

روزانہ(سوائے بدھ کے)

جے پور-ایودھیا

07:30

09:15

2 , 4 , 6 & 7

ایودھیا-جے پور

15:45

17:30

2 , 4 , 6 & 7

پٹنہ-ایودھیا

14:25

15:25

2 , 4 , 6 & 7

ایودھیا-پٹنہ

13:00

14:00

2 , 4 , 6 & 7

دربھنگہ-ایودھیا

11:20

12:30

2 , 4 , 6 & 7

ایودھیا-دربھنگہ

09:40

10:50

2 , 4 , 6 & 7

ممبئی-ایودھیا

08:20

10:40

روزانہ

ایودھیا-ممبئی

11:15

13:20

روزانہ

بنگلورو-ایودھیا

10:50

13:30

1 , 3 , 5 & 7

ایودھیا-بنگلورو

14:10

16:45

1 , 3 , 5 & 7

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دسمبر 2023 میں ایودھیا دھام میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ 350 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا۔ اس منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کی موجودگی میں کیا گیا  تھا۔

آج  کی تقریب میں موجود معززین میں ممبر پارلیمنٹ جناب للو سنگھ اور وزارت شہری ہوا بازی اور حکومت اتر پردیش کے افسران شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4287


(Release ID: 2001708) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil